پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
صحافی ملک کا وہ ستون ہیں جنکے قلم سے لکھے ہوئے الفاظ قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں صحافت شعبہ معاشرہ کی آنکھ اور عبادت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اعجاز منیر بھلر نے نان تحصیل ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں پریس کلب پیرمحل کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے کیا انہوں نے کہا صحافی معاشرہ کی آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے جنکی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جدوجہد مسلسل کا نام ہے یہی لوگ میدان جنگ میں بھی فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر دیتے ہیں صحافی کا قلم معاشرہ میں برائیوں کا خاتمہ مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑتا ہے صحافی درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کر دیتے ہیں پریس کلب پیرمحل کی بلڈنگ اور صحافی کالونی کے قیام کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکروں گا تقریب سے صوبائی رہنماءمسلم لیگ (ن) ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سابقہ ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار ،چیرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل حاجی شفقت رسول ،سابق ناظم میاں امجد حسین خالد ،راﺅ اطہر اقبال ،صدر مرکزی یونین تاجران صابر جاوید انجم ،چوہدری آصف جاوید ،صدر ایف او کھیکھا ڈسٹری بیوٹر چوہدری فقیر محمد ،و دیگر معززین تاجران ،سیاسی ،سماجی شخصیات کے علاوہ ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یاد رہے پریس کلب پیرمحل کی تعمیرو ترقی کے لیے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے مبلغ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا ،، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے منتخب عہدیداروں کو پریس کلب کے کارڈ اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے اور بزرگ صحافیوں چوہدری محمد حسین ،سلطان احمد خان ایڈ ووکیٹ ، محبوب اختر خان ،چوہدری سرور انجم اور میاں اسد حفیظ کو صحافت کے میدان میں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار پیرمحل میں باقاعدہ بذریعہ انتخاب پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پرےس کلب پیرمحل کی نو منتخب کابےنہ کو مبارک بادوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ،گزشتہ روز ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید جاوید اقبال بخاری،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ احسن یو نس، چوہدری اسد الرحمن ، چوہدری امجد علی جاوید ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)، میاں محمد رفیق ایم پی اے، مخدوم سید علی رضا شاہ، لیا قت علی شوکت سابقہ ایم پی اے، ڈاکٹر محمد حسین ایم ایس ڈی ایچ کیوٹوبہ،ضلعی جنرل سیکرٹری (ن) لیگ میاں انوار الحق، چوہدری عبدالسلام ضلعی چیئرمین بیت الما ل ٹوبہ ٹیک سنگھ، حکیم محمد رفیق ارشد سابقہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل، اسر ار احمد پھلوری، ڈاکٹر رشید احمد ناگرا،حاجی منیر اقبال نائب تحصیلد ار، حاجی عدالت علی ایس ایچ تھانہ پیرمحل، منیب عمر ان چوکی انچارج پیرمحل،میاں آصف جاوید مرکزی صدر انجمن تاجران، میاں باسط حفیظ صدر کسان بچاﺅ موومنٹ، چوہدری صابر جاوید انجم، محمد تنویر انجم آزادگولڈ مڈلسٹ ، سعدالدین اعوان جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل،نجم الحسن رضوی، نے پرےس کلب پیرمحل کے بانی چوہدری محمد حسین، تاحیات چیئرمین محبوب اختر خان نو منتخب صدر چوہدری سرورانجم، جنرل سےکرٹری میاں اسد حفیظ،سےنئر نائب صدر محمد حسین فراز، نائب صدر چوہدری شاہد حسین،ایڈ یشنل سےکرٹری محمد قاسم بھٹی، سےکرٹری فنانس قاری حبیب الرحمن شاہد، سیکرٹری نشرواشاعت سید محمو داحمد شاہ، چیئرمین مجلس عاملہ اشرف علی خان، وائس چیئرمین مجلس عاملہ محمد خالد ایم کے، ممبران مجلس عاملہ ساجد نسیم فاروقی ، محمد یسیٰن، محبو ب عالم بھٹی کومبارک باد پےش کی

 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پرےس کلب پیرمحل کے سرپرست محبو ب اختر خان موجودگی مےں پرےس کلب پیرمحل کا چارج نو منتخب صدرچوہدری محمد سرور انجم اور جنرل سےکرٹری میاں اسد حفیظ کر کے حوالے کےا اس موقع پر سےنئر صحافی چوہدری محمد حسین، سلطان احمد خان، محمد حسین فراز،شاہد حسین،محمد قاسم بھٹی،حبیب الر حمن شاہد، سید محمو داحمد شاہ، اشرف علی خان، محمد خالد ایم کے، ساجد نسیم فاروقی، محمد یسیٰن، محبوب عالم بھٹی، محمد آصف رشید، محمد خرم شہزاد، سید نیر عباس شاہ، محمد امیر احمد، محمد افضل ، طارق محمود ، مشتاق احمد سعیدی، میاں آصف حفیظ، میاں محمد اکرام الحق، اسد الرحمن، محمد عثمان، محمد بلال انجم رانا محمد نوید پرنس، غلام رسول، چوہدری محمد عمر ان خرم، رانا شمشاد علی خان، بابا مجاہدحسین، فرحان جبار، محمد شاہد قادری، محمد عاشق فوجی، نواب محمد جمیل خان، محمد شہباز فتح، محمد ندیم احمد،محمد رمضان، چوہدری ارشد،محمد مبین اعجاز، چوہدری فقیر محمد، شاہد نسیم ضیاءسمےت ممبران پرےس کلب کی بڑی تعداد موجود تھی ،

 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بھٹہ مالک کی بیوی پر اسرار طور پر گلے پر چھری پھرنے سے جاںبحق ،، تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پر واقعہ گاﺅں 328گ ب کے رہائشی بھٹہ مالک محمد اعظم کی بیوی عابدہ بی بی گھر کے کمرہ میں گلے پر چھری پھرنے سے مردہ حالت میں پائی گئی جب وقوعہ بارے متعلقہ تھانہ کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عابدہ بی بی کی شادی عرصہ تقریبا آٹھ سالٰ قبل محمد اعظم سے ہوئی تھی مگر اولاد نرینہ نہ ہونے کیوجہ سے دلبرداشتہ ہو کر متوفیہ عابدہ بی بی نے خود ہی گلے پر چھری چلا کر خودکشی کر لی پولیس نے نعش تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا،

 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل تحصیل بناﺅ تحریک کے صدرمیاں اسد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لیے ہمارے شہر کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انشائاللہ نیا سال ہمارے لیے خوشی کا پیغام لائے گا اور خادم اعلیٰ پنجاب ایک جلسہ عام میں تحصیل کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں مراعات دینے کا بھی اعلان کریں گے جبکہ ہم بھی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کو تحصیل کا ددرجہ دلانے میں سابقہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور کی کاوش بھی قابل ستائش ہیں جو کہ شہر کی عوام کے مسائل سے باخبر ہیں جبکہ اس موقع پر تحصیل بناﺅ تحریک کے دیگر ووکر بھی موجود تھے ،،
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنیوالے غریبوں کو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم کر رہے ہیں حکمران ریاستی اداروں سے تصادم کر کے بحران کے خود ذمے دار ہیں،صدر مملکت کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تقاریریں عوام کی توجہ اصل مسائل کی طرف سے ہٹانے کی ناکام کوششیں ہیں،ان خیالات کا اظہار مشتاق احمد سعیدی ممبر مرکزی جنرل کونسل پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل اور مشکلات کے گرداب میں دھکیل کرحکمران خود عیاشیوں میں مصروف ہیں،جبکہ عوام بدحال اور مشکلات کا شکار ہے،حکمران عدلیہ اور فوج کو آنکھیں دکھانے کی بجاے اصل مسائل کی طرف توجہ دیں،حکمرانوں کی طرف سے قومی اداروں کی تذلیل قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل نفرت بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اداروں کو دیوالیہ کر کے عوام دشمنی کی روائتی پالیسی پر گامزن ہے،ملک میںہر ادارہ ناکام اور حکومت کی کرپشن عام ہے،بجلی کی ہی بندش کے باعث کروڑوں مزدورفاقہ کشی کا شکاراور ان کے گھروں کے چولہے بند ہیں،جبکہ زراعت کا شعبہ بھی تباہی کی طرف گامزن ہےمہنگائی کا طوفان تو پہلے ہی موجود ہے اس پر گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی اور سراسر ظلم کے مترادف ہے۔حکومت بجلی کے نرخ جو پہلے ہی ناقابل برداشت ہیں میں فیول ٹیکس کی مد میں مزید اضافہ کرنے کی بجائے کمی کےلئے فوری اقدامات کر ے ۔پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ہر دس دن بعد بجلی،پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب پر قیامت بن کر ٹوٹتاہے ،انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمران کچھ اور عرصہ مسلط رہے توملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ملک میں بینکوں کو لوٹنے اور غریبوں کے نام پر منصوبے شروع کرکے لوٹ مار کے سلسلے بند کئے جائی
 © www.apnapirmahal.com     

 Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay)

Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions