|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ملک میں جتنی بھی سیاسی پارٹیاں ہیں انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے ان جماعتوں میں رہ کر ہم کچھ نہیں کرسکتے اگرآپ نے کچھ کرنا ہے تو ان سے علیحدگی ہونی چاہیے ہم اپنی پارٹی کو کسی دوسری پارٹی میں ضم نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چئیرمین چوہدری امجد علی وڑائچ نے کمالیہ میں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم چار سال تک گوجرہ کے تحصیل ناظم رہے اور ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہونے دی بلکہ ترقیاتی کام کروا کر گوجرہ کو ماڈل تحصیل کا درجہ دلوایا ۔انتخابی کیمپ کے بعد چوہدری امجد علی وڑائچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 27مارچ کو ہم پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ایک جلسہ منعقد کررہے ہیں اور اگر اس جلسہ میں عمران خان اور نواز شریف کے جلسوں سے زیادہ عوام اکٹھی ہوجائے تو سمجھ لینا کہ ہماری کوئی جماعت ہے اور اگر ہمارے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد موجود نہ ہوئی تو ہماری کوئی پارٹی نہیں ہے ۔چوہدری امجد علی وڑائچ نے مزید کہا کہ میں اپنی پارٹی کا ہر سیاستدان کو ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہوں لیکن میری پارٹی کا جو امیدوار ہوگا اسے میرے ساتھ کھڑے ہوکر عوام کے سامنے حلف دینا ہوگا کہ وہ کرپشن نہیں کرے گا اور ملک پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہے گا تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چل سکیں او ر ان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکیں کسی بھی ادارے میں ہر منٹ بعد تبدیلی لائی جاسکتی ہے شرط صرف اتنی ہے کہ حکمران کرپٹ اور نااہل نہ ہوں ۔اس موقع پر شیخ یونس ،محمد اشرف غفاری ،شوکت منہاس،نصیر بھٹی اور المکہ مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے پاکستان نیشنل مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |