|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام شہدائے کربلا علیہم السلام کے چہلم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے انجمن حسینیہ ؑ اثناءعشریہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام نکالا گیا، جلوس کی قیادت عزاداری کونسل کے سرپرست اعلیٰ سید مراد علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ، انجمن حسینیہ ؑ اثناءعشریہ (رجسٹرڈ) کے صدر صفدر حسین خان اور لائسنسدار رانا مظہر علی جعفری کر رہے تھے، جلوس جب اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جھنگ روڈ پر پہنچا تو وہاں پر نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی، بعد ازاں شہداءچوک میں زنجیر زنی کے بعد چوک صدر بازار میں مجلس عزاءمنعقد کی گئی، مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ریاض حسین رضوی نے کہا کہ کربلا ہر دور کی یزیدی قوتوں سے ٹکرانے اور ہر حال میں حق بات کو بیان کرنے کا درس دیتی ہے، اور شہدائے کربلا کی قربانیاں رہتی دنیاتک اسلام کی بقاءاور استحکام کی ضمانت کی طور پر یاد گار رہیں گی، انہوں نے کہا کہ آج دہشت گرد عناصر سمجھتے ہیں کہ وہ بزدلانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا کر ملت جعفریہ کو اگر حق بات کہنے سے روک سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، کیونکہ اگر آج سے چودہ سو سال پہلے وقت کی طاقت ور ترین یزیدی حکومت حسینی سپاہ کو کلمہ حق بلند کرنے سے نہ روک سکیں تو آج یہود و نصاریٰ کے ہاتھوں بکے ہوئے چند شرپسند بھی کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، بعد ازاں مجلس عزاءسے علامہ سید ضمیر الحسن نقوی، جناب غلام عباس شہباز، ذوالفقار علی قمر اور رانا نعیم عباس نے بھی خطاب کیا، مجلس عزاءکے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ کی طرف رواں دواں ہوگیا۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
|
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |