|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کے باوجود پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میںاضافہ کو بلاجواز اور غیر منصفانہ اقدام قراردےا ان خیالات کا اظہار چوہدری امان اللہ تحصیل آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) کمالیہہ نے کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا حکومت کے غیر محتاط اقدام سے ملک میں لاقانونیت کو فروغ ملے گا ،مہنگائی اور بجلی، گیس، پیٹرول کی ظالمانہ قیمتو ں میں اضافہ سے پاکستان کے عوام کا جینا دوبھر ہوگےاحکمران ملک کومزیدمشکلات میںنہ ڈالیں عوام کو دھوکہ دینے کی بجائے اتحادی حکمران عوام کے مسائل حل کریںوزیروں کی فوج، وزیر مملکت اور قائمہ کمیٹیوں کے اخراجات کم نہیں کیے جارہے حکومت خود کفایت شعاری نہیں کر رہی اور عوام پر ٹیکسوںکااجراءکیا جارہا ہے عوام اےک طرف بے تحاشہ مہنگائی اور بد امنی کی لپیٹ میں ہے جبکہ دوسری طرف مختلف مدوں میں ان پر مزےد بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے ان کا جینا محال ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی واقعہ ہوئی ہے لہٰذا حکومت ےہ فےصلہ واپس لے کر عوام کو رےلےف دےنے کےلئے اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اےک طرف بے تحاشہ مہنگائی اور بد امنی کی لپیٹ میں ہے جبکہ دوسری طرف مختلف مدوں میں ان پر مزےد بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے ان کا جینا محال ہو چکا ہے انہوںنے کہا کہ ملک میں بد امنی اور مہنگائی زوروں پر ہے ،حکومت نام کی کوئی چےز نظر نہیں آرہی اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لہٰذا حکومت ےہ فےصلہ واپس لے کر عوام کو رےلےف دےنے کےلئے اقدامات اٹھائے۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے چیف آرگنائز ر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے میدان میں آتے ہیں ، پےپلز پارٹی اور ن لےگ سمےت دےگر سےاسی جماعتوں نے پاکستان کے عوام کے لےے 65سالوں مےں کچھ نہےں کےا بلکہ پاکستان کو لوٹا ہے ، مگر عمران خان ہی اےک اےسی شخصےت ہےں جو کہ ملک مےں تبدےلی لانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہےں ، انہوں نے کہا کہ سب سے بری کامےابی عمران خان کی ہے کہ ان کے ساتھ نوجوان طبقہ بھرپور تعاون کررہا ہے ، اور وہ عمران خان کی قےادت مےں متحد ہو رہے ہےں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے دور صرف عمران خان تحرےک انصاف کا ہے ، انشاءاللہ گجرات کے عوام آنے والے انتخابات مےں بھی نئے چہرے دےکھےں گے ، انہوں نے مزےد کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کےا جائے اور کرپٹ حکمرانوں سے فوری جان چھڑائی جائے ۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام نشہ کی عادت نے نوجوان نسل کو پہلے ہی تباہی سے دوچار کر رکھا ہے ، جبکہ اب نوجوان نسل کو مزید تباہ اور گھرانوں کو برباد کرنے کےلئے پیرمحل میں شیشہ سنٹر کھل گئے ہیں ، جہاں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارا جا رہا ہے ، اس سلسلہ مےں ملنے والی تفصےلات مےں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر مےں نوجوان نسل کو نشہ کا عادل بنانے کےلئے قائم کئے جانےوالے شےشہ سنٹروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اور پنجاب بھر کے شہروں مےں پولےس نے چھاپے مار کر شےشہ سنٹر بند کر ا دئےے ہےں ، جبکہ اس کے برعکس پیرمحل شہر کے اہم مراکز مےں قائم شےشہ سنٹر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے کھلے عام تےن سو روپےہ فی گھنٹہ وصول کر کے نشہ کا عادل بنا رہے ہےں ، جبکہ پیرمحل کی پولےس ان شےشہ سنٹروں کو بندکرانے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی بجائے مسلسل چشم پوشی اختےار کئے ہوئے ہے ، عوامی شہری حلقوںنے پولےس کے اعلیٰ حکام سے اس بارے مےں نوٹس لےنے کا مطالبہ کےا ہے ۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام میاں امجدحسین خالد امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 90نے کہا ہے کہ اگر زرداری ٹولے کومسنداقتدارسے نہ اتاراگیا تویہ ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کرقومی اثاثوں کو ”کمےشن“ پر فروخت کر دے گا ۔حکمرانوں نے کرپشن کے حوالے سے اپنے سابقہ ریکارڈتوڑدیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے چاربرسوں کے دوران کسی بھی مرحلے میں عوام کی ویلفیئرکیلئے قانون سازی میں دلچسپی کامظاہرہ نہیںکیا اورنہ ترقیاتی فنڈزسے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے۔میاں شہبازشریف دن رات عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ کسانوںاورطلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات کی بہبوداوربحالی کیلئے کوشاں ہیں ،انہیں جب بھی فرصت ملتی ہے وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضرورشریک ہوتے ہیں،اپوزیشن کا پروپیگنڈاجھوٹ کاپلندہ ہے۔ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی دھینگامشتی ایک سوچی سمجھی سازش کانتیجہ تھی جس کامقصدمیموگیٹ سکینڈل اورصدرزرداری کیخلاف مکتوب لکھنے سمیت دوسرے قومی ایشوزاورقومی بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹاناہے۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہاتھوں تین افراد شدید زخمی ہو گئے بتا یا گیا ہے گاﺅں733گ ب میں کے تنازعہ مخالفین محمد ریاض، محمد اقبال، عمران، نوراحمد، محمد عارف اور دیگر نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے لیس ہوکر محمد حسین، ذوالفقار احمداور نورحسن کے گھر داخل ہو کر انہیں شدید زخمی کردیا، اور موقعہ سے فرار ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل میں داخل کر وایا گیا تھا۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ڈسٹرکٹ زراعت آفسیرمحمد شبیر افضل وڑائچ نے اچانک چھاپہ مار کر منصور احمد ولد نذیر احمد سکنہ725 گ ب کو غیر قانونی کنڈا لگاکر گنا خرید کرتے ہوئے رنگے ہا تھوں پکڑکرملزم کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت عابد حسین ولد محمد شریف سکنہ شورکوٹ کینٹ سے دوران تلاشی5بوتل ولائیتی شراب برآمد کر تے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کاروائی شروع کردی تھی۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام دن دیہاڑے شہر کے بارونق شاپنگ سنٹر کے سامنے سے نامعلوم چوروں نے ماسٹر چابی کی مدد سے کمالیہ روڈ پر واقعہ گاﺅں 55ٹکٹرا کے رہائشی محمد روف ولد محمد یعقوب کی کار نمبریMNP-954 رنگ سفید اڑالی، تھانہ پیرمحل پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہو ئے کاروائی شروع کردی تھی۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمن، رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید علی رضا،
میاں آصف جاوید مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل، میاں اسد حفیظ ضلعی ممبر
بیت المال کمیٹی، اور دیگر عوامی حلقوں نے سابقہ کونسلر محمد اسلم عرف
اُچھو کے والد محترم کی وفات پر سوگواران سے اظہار تغریت کیا ہے۔ |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام بد ترین لوڈشیدنگ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ محنت کشوں کے گھروں میں فاقے جبکہ طلباءکی تعلیمی سرگرمیاں متاثرتفصیل کے مطابق حلقہ پیرمحل میں بجلی لوڈ شید نگ دورانیہ 18گھنٹوں سے تجاوز کر جانے کی وجہ سے تمام کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا، جبکہ فیکٹروں میں محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والے سینکڑوں محنت کش بے روزگاری کی زند گیاں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور حالیہ لوڈ شیدنگ سے جماعت پانچویں کے امتحانی مراکز متاثر ہو نے کے ساتھ دیگر طلباءکی تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بازاوں میں چلنے والے جزیٹروں کی گھن گرج سے شہری ذہنی امراض میں مبتلا ہو نے لگے ہیں |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام گاﺅں میں نیا بجلی ٹرانسفارمر نصب کر نے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں721گ ب میں عرصہ سے پچاس کے وی کا بجلی کا ٹرانسفارمر نصب ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ آٹا چکی کی موڑیں کو کہ سراسر غیرقانونی ہیں۔ وہ بھی اسی ٹرانسفارمر پر چل رہی ہیں۔ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکڑونکس اشیاءسے بھی متعدد بار صارفین محروم ہو چکے ہیں۔متذکرہ گاﺅں سو کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر نے کے لئے اہل گاﺅں متعلقہ محکمہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے۔ |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |