|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام بیک وقت قتل ہو نے والی شادی شدہ دوبہنوں کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ مقتولہ بہنوں کا سسر اور دو دیور بھی گرفتار مگر پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاﺅں672/13گ ب کے رہائشی محمد مشتاق گجر کی دو بیٹیویوں عاصمہ اور خورشید کی شادی عرصہ تقریباءایک سال قبل گاﺅں700/42گ ب پیر کڑیانہ کے رہا ئشی محمد صدیق کے بیٹوں محمد ساجد اور محمد سعید سے ہو ئی تھی کہ 24نومبر کو نماز مغرب کے وقت دونوں بہنیں اپنے سرالیوں کے گھر ایک ہی بیڈ روم میں بے دردی سے ذبح کر دی گئیں۔ جن کے قتل کی خبر ضلع بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پیرمحل میں لایا گیا،تو مقتولہ بہنوں کے سسر محمد صدیق نے بتایا تھاکہ دوپہر کے وقت ہم سب نے اکھٹے کھانا کھایا اور جب میں شام کو واپس آیا تو دونوں خون میں لت پت ایک ہی بیڈ پر پڑی ہو ئی تھیں اور یہ بھی چہ مگوئیاں کی گئیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کے گلے پر چھری چلا کر خودکشی کرلی ہے اگر دونوں بہنوں کی کٹی شہ رگیوں کو دیکھا جا ئے تو یقین کر نا ممکن نہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کے گلے پر چھری چلائی ہو گی فطری عمل ہے کہ اگر بلی گھر سے مرغی کا چوزا لے جائے تو پو رے محلہ میں شور و واویلا ہو جا تا ہے مگر سر شام ایک گھر میں دوبہنوں کو بے دردی سے ذبح کر دیاگیا،مگر کسی کو علم تک نہ ہو ا جبکہ جائے وقوعہ کا ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر سمیت دیگر افسران نے بھی جائزہ لیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد دو بہنوں کے قتل کا مقد مہ درج کر تے ہو ئے مقتولہ کے سسر محمد صدیق دو دیوروں محمد عثمان اور قاسم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ میں قتل ہو نے والی بہنوںکی نند فرحت یا سمین کو بھی نامزد کر دیا جبکہ مقدمہ کے تفتیشی نے یہ بھی بتایا تھا کہ دونوں بہنوں کا مبینہ قتل نماز مغرب کے قریب ہوا مگر سرالیوں نے پولیس کو اطلاع تقریبا رات کے بارہ بجے کے قریب دی جب دونوں بہنوں کے گلوں پر چھری چلی اس وقت ان کی نند فر حت یا سمین گھر میں تھی یا نہیں یہ سوال پولیس شاید تلاش نہیں کر سکی پولیس نے دونوں بہنوں کے جسم سے مواد حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری کو بھیج رکھا ہے۔ مگر ڈیڑھ ما ہ گزرجانے پر بھی اسکا رزلٹ نہیں آسکا شاید پولیس جاننا چاہتی ملو کہ کھانا میں نشہ آور چیز دیکر دونوں کو قتل نہ کر دیا ہو، دونوں بہنوں کے موت کے آغوش میں چلے جا نے کے بعد سے تھانہ پیرمحل پولیس تقریباءچار مرتبہ دونوں فریقین کو تھانہ میں طلب کر کے بیا نات قلمبند کر چکی ہے مگر عاصمہ اور خورشید کی المناک موتوں کا معمہ حل نہیں کر سکی جس دن دونوں بہنوں موت کی آغوش میں گئیں تو دونوں کے شوہر روزگار کے سلسلہ میں اسلام آباد میں تھے تھانہ پیرمحل میں تعینات ہو نے والے نئے ایس ایچ او حاجی عدالت علی اگر صدقے دل سے مقدمہ کی تفتیش کا دائرہ وسیع کریں تو دونوں بہنوں کی المناک موت کے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔ بہنوں کے بھائی محمد جاوید نے بتایا کہ ہم انتہائی عزیب خاندان سے ہیں ، مگر اپنی بہنوں کی موت کی وجوہات جا ننے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہچانے کے لئے میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کروں گا ، کیونکہ کوئی بھی شخص میری بہنوں کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا تاہم میری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے مجھے انصاف فراہم کروانے میں قانونی امداد دی جائے تاکہ میری بہنوں کے قتل کے ذمہ داران سامنے آسکیں |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا طویل اور کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے تمام کاروبار بری طرح متاثر ہو گئے کارخانوں کے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو کر حکومت کو بددعائیں دینے لگے ، تفصےل کے مطابق ملک مےں جاری لوڈ شےڈنگ سے ہر شہری پرےشانی کے عالم مےں مبتلا ہے ، روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شےڈنگ سے کاروبار بری طرح ناکام ہو چکے ہےں ، دوسری طرف صنعت کا پہیہ بھی جام ہو گےا ہے ، کارخانوں کے ہزاروں مزدور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگارہو گئے ہےں جبکہ لوڈ شےڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدےد قلت پےدا ہو گئی ہے مگر واپڈا حکام اور حکومتی نمائندے اس طرف کوئی توجہ نہےں دے رہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کر رہے ہےں ، بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ سے بوڑھے ، بچے ، جوان اور خواتےن تنگ ہےںپیرمحل کے سماجی، مذہبی ، سیاسی حلقوں نے واپڈا حکام سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کےا ہے |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام پاکستان تحریک انصاف پیرمحل سٹی کے آرگنائزر ملک ثاقب سہیل نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وقوم بدترین دور سے گزررہے ہیں،ایسے میں عمران خان ہی امیدکی کرن ہے،انہوںنے کہا کہ عوام خوشحال پاکستان دیکھنے کو ترس رہے ہیں،مگرانہیں گیس بجلی لوڈشیڈنگ،مہنگائی ،بے روزگاری اور مختلف بحرانوںکے سواءکچھ نہیںملا،انہوںنے کہا کہ عوام نے مختلف پارٹیوںکو آزمایامگو کوئی بھی ان کے معیار پرپورا نہیں اتراہرحکمران نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کے مفادات کو پھیروںتلے روند دیا،تاہم اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان ان کے لئے امید کی کرن ہے یہی وجہ ہے کہ دیگرپارٹیوںسے مایوس لوگ مسلسل تحریک انصاف میں شمولیت ختیار کررہے ہیں،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والے دور تحریک انصاف کا ہوگااور بھر خوشحالی کو دوردورہ ہوگا،انہوںنے کہا کہ ن لیگ کے مخدوم جاوید ہاشمی اور پی پی پی کے راہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف کو مزید استحکام مل چکا ہے،جبکہ مفاد پرست پارٹیوںکے دیرینہ کارکن بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیںجو آئندہ دورمیں تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید ہے۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام حاجی عدالت علی ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا پریس کلب پیرمحل کے عہد ید اران و ممبران سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پویس میرٹ پر کام کرے گی اور عو ام کے جا ن ومال کے تحفظ کے لئے تما م صلا حیتیں برو ئے کا ر لائیں گے جرا ئم کی بیج کنی کر یں گے اور عو ام کا پولیس پر اعتما د بحا ل کریں گے انہو ں نے کہا کہ صحا فی معاشر ے کی آنکھ ہو تے ہیں جرا ئم کی رو ک تھا م کے لئے پو لیس سے تعاون کر یں ۔ |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |