|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری امجد علی جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران سیاسی جماعت کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے ملک کی خودمختاری و سلامتی بھی داﺅ پر لگ چکی ہے اور جن بحرانوں سے ملک دوچار ہے اسکی مثال ماضی میں کہیں بھی نہیں ملتی ملک کی ڈوبتی معیشیت کو بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ حکومت کرسی اقتدار کوچھوڑ دے انہوں نے کہا حکومت کی غیر آئینی حماقتوں کی وجہ سے قبل از وقت انتخابات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اس لئے ہم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز شروع کر دیا ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سونامی مخالف سیاسی جماعتوں کو بہالے جائے گا انہوں نے کہا میاں نواز شریف کا دورے اقتدار ملک کی تاریخ کا سنہری دورے حکومت تھا جس میں انہوں نے۷ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے ساتھ ایسی پالیسیوں کو اپنایا جس میں سے ہماری تراقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا تھا مگر فوجی ڈکٹیٹڑپرویز مشرف نے انکی منتخب جمہوری حکومت کا غیر آئینی قتل کر ڈالا انہوں نے کہا صوبہ پنجاب میں خادم اعلیٰ کی صوبائی تعمیر وترقی کیلئے لانچ کی گئی پالیسیاں عوام کے سامنے ہیں انہوں نے کہا سیاسی بھگوڑوں کو ساتھ ملکا کر تبدیلی کا واویلا کرنے والے انتخابات میں اپنا سیاسی قد بھی ناپ لیں انہوں نے کہا اگر حکمران سیاسی جماعت نے عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہ کیا توعوام خود ان کا محاسبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر ضلعی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 94حیدر خاں کھر ل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران سیاسی جماعت نے ملک کی عوام کو کھوکھلے سیاسی نعروں کے سواو کچھ نہیں دیا ملک کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سیاسی تبدیلی نا گزیر ہو گئی ہے جبکہ موجود پیپلز پارٹی میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جبکہ ہم نے پارٹی کو نہیں چھوڑا مگر زرداری کے حواریوں نے ہمیں پارٹی کو الوداع کہنے پر مجبور کر دیا انہوں نے کہا ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا ہو گا اگر ہم نے موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے جدوجہد نہ کی تو ہماری آنے والی نسلوں کو بھی محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دوں گا جبکہ ملک کا ہر نوجوان طبقہ ملک میں کرپشن سے پاک سیاسی کلچر کو فروغ دینے کے لیے اپنا خصال کردار ادا کریں انہوں نے کہا ،حکمران سیاسی جماعت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہماری خود مختاری و سلامتی بھی داﺅ پر لگ چکی ہے اور دورے جدید میں بھی غریب کا بچہ جبری مشقت کرنے پر مجبور ہے جبکہ اس موقعہ پر پارٹی کارکنان قیصر عباس قریشی ،فرحت خاں کھرل ،محمد امجد دھول و دیگران بھی موجود تھے ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اپلائیڈ فار موٹرسائیکل عوام کے لیے وبال جان بن گئے ،،تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی مبینہ غفلت کیوجہ سے شہر اور مضافاتی آبادیوں میں کھلے رینٹ سنٹرز کی اپلائیڈ فار موٹرسائیکلیں عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہیں کم عمر بچے کرایہ پر موٹرسائیکلیں حاصل کر کے بازاروں اور شاہراہوں پر حادثات کا موجب بن رہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں پر ہی وارداتیں کرتے ہیں رینٹ سنٹروں کے خلاف کاروائی کیلئے عوامی حلقوں نے متعدد بار آواز بلند کی مگر کہیں بھی انتظامیہ کی خاموشی ٹوٹتی نظر نہیں آئی شہری تنظیموں کے عہدیداروں اور دیگر عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور اپیل کی ہے کہ اپلائیڈ فارموٹرسائیکلیں فراہم کرنے والے رینٹ سنٹروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ہاکی سٹیڈیم سڑکیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے فلتھ ڈپو ،پارک کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کر راستوں میں تبدیل ہزاروں روپے مالیت کے نایاب پودے جانور نگل گئے ،،سیوریج منصوبہ ناکارہ ،، تفصیلا ت کے مطابق پیرمحل شہر کے وسط میں لاکھوں روپے مالیت سے ہا کی سٹیڈیم تعمیر کیا گیا جس کے گیٹ اور دیواریں غائب ہو گئی ٹی ایم اے عملہ نے سٹیڈیم کوبطور فلتھ ڈپو استعمال شروع کر دیا اسٹیڈیم کے اندر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر وں سے تفن پھیلنے سے شہریوں میں شدید پریشانی کا الم ہے گندگی کے ڈھیروں سے شہری ہاکی کے کھیل سے محروم ہو گئے جبکہ ضلع بھر میں معروف اقبال پارک پیرمحل کی دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے پارک جانوروں کی چراگاہ بن گیا پارک میں لگے ہزاروں روپے مالیتی نایاب پودے جانوروں کی نظر ہو گئے پارک کی خوبصورتی اجاڑ کا منظر پیش کرنے لگی جس پر شہریوں نے خوبصورت پارک کو شادیوں کا مرکز بنا لیا اور ہوٹل مالکان اور شہریوں نے اپنی تقریبات کو سجانے کے لیے نایاب در خت کاٹ ڈالے جس کی وجہ سے شہری خوبصورت پارک سے محروم ہو گئے علاوہ ازیں سوا کروڑ کی لاگت سے شہر کے اندر آبی نکاس کے لیے سیوریج منصوبہ تعمیر کیا گیا جو ناقص پلاننگ کی وجہ سے تباہ و برباد ہو چکا ہے جس سے گندا پانی جگہ جگہ سے ابلتا ہے اور شہر کی سڑکیں گندے پانی سے تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں بارشوں کے سیزن میں سیوریج سسٹم الٹا چلنے لگ جاتا ہے مین ہولوں پر ڈھکن نہ ہونے سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں جبکہ شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہے سرشام شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے چوروں اور ڈاکوﺅں کی چاندی لگ جاتی ہے کئی بار شہریوں نے مسائل کو حل کرنے کے لیے درخوا ستیں بھی گزاری مگر آج تک مسائل پر قابو نہ پایا جا سکا مسائل سے تنگ آکر سماجی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کمیشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں اسد حفیظ ،نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یونین کونسلز کی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلہ جات کی وجہ سے نوجوانوں کو اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو منوانے کیساتھ ملک میں ہونہار کھلاڑیوں کا نیا ٹائیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا انہوں نے کہا صوبہ سے بے روزگار ی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے بھی خادم اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات بھی ناقابل فراموش ہیں جبکہ اس موقعہ پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی پارٹی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام کروڑوں روپے کی لاگت سے سندھیلیانوالی میں سوئی گیس منصوبہ ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،،علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیںان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کے بھانجے معروف روحانی شخصیت پیر سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا قصبہ سندھیلیانوالی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کر دی گھر گھر سوئی میٹر لگوا کر سہولت دیں گے عوام کے پرزور مطالبہ پر بوائز اینڈ گرلز کالج بنوانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں تاکہ تعلیم کی شمع روشن ہو سکے تقریباٰ چھ کروڑ روپے کی لاگت سے دربار سندھیلیانوالی سے علاقہ بھر کو جانے والی سڑکوں کو پختہ کشادہ کر دیا تاکہ ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکے انہوں نے کہا ہماری کاوشوں سے رورل ہیلتھ سنٹر سندھیلیانوالی کا قیام ہوا جس سے عوام کو سستا اور فری علاج فراہم ہو سکے ان منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کروا کر عوام کے سپر د کرنا ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقہ کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی بلا امتیاز خدمات جاری رکھیں گے اس موقع پر سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پیر سید اسد عباس شاہ آف خورشدہ آباد ،معروف تاجر ظفر زریں بھی موجود تھے ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ نے شہرےوں کو حےرت مےں ڈال دےا طوےل اور کئی گھنٹوں کی لوڈ شےڈنگ سے تمام کاروبار بری طرح متاثر ہو گئے کارخانوں کے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو کر حکومت کو بددعائےں دےنے لگے ، تفصےل کے مطابق ملک مےں جاری لوڈ شےڈنگ سے ہر شہری پرےشانی کے عالم مےں مبتلا ہے ، روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شےڈنگ سے کاروبار بری طرح ناکام ہو چکے ہےں ، دوسری طرف صنعت کا پہیہ بھی جام ہو گےا ہے ، کارخانوں کے ہزاروں مزدور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگارہو گئے ہےں جبکہ لوڈ شےڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدےد قلت پےدا ہو گئی ہے مگر واپڈا حکام اور حکومتی نمائندے اس طرف کوئی توجہ نہےں دے رہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کر رہے ہےں ، بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ سے بوڑھے ، بچے ، جوان اور خواتےن تنگ ہےںپیرمحل کے سماجی، مذہبی ، سیاسی حلقوں نے واپڈا حکام سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کےا ہے ۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام پاکستان تحریک انصاف پیرمحل سٹی کے آرگنائزر ملک ثاقب سہیل نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وقوم بدترین دور سے گزررہے ہیں،ایسے میں عمران خان ہی امیدکی کرن ہے،انہوںنے کہا کہ عوام خوشحال پاکستان دیکھنے کو ترس رہے ہیں،مگرانہیں گیس بجلی لوڈشیڈنگ،مہنگائی ،بے روزگاری اور مختلف بحرانوںکے سواءکچھ نہیںملا،انہوںنے کہا کہ عوام نے مختلف پارٹیوںکو آزمایامگو کوئی بھی ان کے معیار پرپورا نہیں اتراہرحکمران نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کے مفادات کو پھیروںتلے روند دیا،تاہم اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان ان کے لئے امید کی کرن ہے یہی وجہ ہے کہ دیگرپارٹیوںسے مایوس لوگ مسلسل تحریک انصاف میں شمولیت ختیار کررہے ہیں،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والے دور تحریک انصاف کا ہوگااور بھر خوشحالی کو دوردورہ ہوگا،انہوںنے کہا کہ ن لیگ کے مخدوم جاوید ہاشمی اور پی پی پی کے راہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف کو مزید استحکام مل چکا ہے،جبکہ مفاد پرست پارٹیوںکے دیرینہ کارکن بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیںجو آئندہ دورمیں تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید ہے۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام نامعلوم چوروں نے رات کے وقت 720گ ب کے زمیندار محمد اقبال کے رقبہ سے 25KV کا ٹرانسفارمر اڑا لیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن ، رکن صوبائی سمبلی مخدوم علی رضا شاہ اور وکلاءبرادری نے امتیاز احمد خاں ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ،، |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام مقامی سینئر صحافی محمد سرور انجم نے اپنے والد محترم چوہدری محمد سلیم کی صحت یابی کیلئے عوام الناس سے دعاکی اپیل کی ہے ،، |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |