|
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شعبہ میں رکشہ ڈرائیورکا ناک اور کان کاٹ دیا ذرائع کے مطابق محمد تنویر ولد عنصر خان سکنہ کوہل خورد احمد یار کے ہاں ڈرائیور تھا کہ اسی دوران تنویر نے احمد یار کی بہوسے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کر لیے باررہا سمجھانے کے باوجود باز نہ آیا تو ملازمت سے فارغ کر دیا جس پر تنویر احمد نے رکشہ چلانا شروع کر دیا اور مبینہ طور پر تعلقات جاری رکھے جس کی بنا پر احمد یارکے بیٹوں شبیر احمد ،اللہ یار اور بسم اللہ نے ساتھیوں سمیت رجانہ روڈ پر کوہل خورد کے قریب محمد تنویر کو روک کر جب وہ سکول سے رکشہ پر بچوں کو لے جا رہا تھا اس کا ناک ،کان اور ہاتھ کی انگلیاں تیز دھار آلہ سے کاٹ دیں مضروب کو فوری طور پر سول ہسپتال پیرمحل لیا گیا جہاں پر تشویس ناک حالت کے پیش نذر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا اور پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی جبکہ تنویر کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تنویر سے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی جس کی بنا پر ملزمان سے اس کا ناک اور کان کٹ گئے پولیس مصروف تفتیش ہے |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |