|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارماں بیٹا جا ں بحق ہو گئے تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پر واقعہ گاﺅں 333گ ب کے قریب تیزرفتار کار نمبری4083جس کو ڈرائیور محمد ارشد سکنہ 326گ ب چلار ہا تھا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون کنیزان بی بی زوجہ فرید محمد اور اس کا جواں سال بیٹا محمد محسن زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گئے حادثہ میں جا ں بحق ہو نے والے ماں بیٹا شورکوٹ کینٹ کے رہا ئشی تھے، جبکہ حادثہ کی شدت کو دیکھ کر کارکا ڈرائیور بھی بے ہو ش ہو گیاجس کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل میں داخل کر وادیا گیا تھا۔ متعلقہ تھانہ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہو ئے کاروائی شروع کردی تھی۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام مہندی کی تقریب میں ہو نے والی فائرنگ سے دس سالہ بچی جا ں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں744گ ب کے رہا ئشی ظفر کے بیٹے خضر کی رسم مہندی کے موقعہ پر آئے ہوئے مہمان اقبال بھٹی سکنہ3/8Rخانیواال کی جانب سے کی گئی تیس بور پسٹل کی مدد سے کی گئی فائرنگ سے پڑوسی نصیر احمد کی دس سالہ بیٹی ساجدہ گولی لگنے سے جا ں بحق ہو گئی تھانہ پیرمحل پو لیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہو ئے کاروائی شروع کردی تھی۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام سنی اتحا دکونسل کے کنوئیز محمد نجم الحسن رضوی نے بتا یا کہ آٹھ ربیع الاول کو آمدمصطفےٰ کے سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل وسنی تحریک موٹر سائیکل ریلی نکال رہے ہیں۔ اور تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔اور12ربیع الاول کو بھی شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے عوامی رابطہ ہم کے لئے کمیٹیاںتشکیل دے دی گئی جبکہ اس موقعہ پر سنی اتحاد کو نسل کے دیگر عہد یداران محمد سعدالدین رضوی، محمد طاہر مسعود، سید قاسم شاہ، اسر ار قادری، محمد معین قادری، محمد یا سر شہزاد و دیگر موجو د تھے۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ہا ئی سکولز ڈوثیرنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول 670/11گ ب اور گورنمنٹ ہا ئی سکول 343گ ب جڑاہاں کے مابین گورنمنٹ ہا ئی سکول نمبر 2پیرمحل کی گروانڈ میں کھیلا گیا جو کہ 343 گ ب جڑاہاں کی سکول ٹیم نے پنلٹی ککس پر جنت لیا۔ |
|
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام کا شت کار محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل پیرا ہو کر فصلوں کے شاندار نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایگز یکٹو آفسیر زراعت ڈاکٹر میاں محمد شفیق نے زراعت آفس پیرمحل میں منعقدہ گندم کی بہتر پیداوار کے حوالے سے فارمرز ڈے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا گندم کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کر نے کے لئے کا شت کار حضرات محکمہ زراعت کی بتائی گی ادویات و کیمیکل استعمال کریں۔ انہوں نے کہا گندم کے علاوہ کا شتکار حضرات دیگر فصلات کی بھی بہتر پیداوار حاصل کر نے کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹنٹ حضرات سے رابطہ رکھتے ہو ئے اپنے زرعی مسائل کا حل تلاش کریں، کیونکہ ہماری معیشت کا تمام تر دارمدار صرف اور صرف زراعت پر ہی منحصر ہے۔ انہوں نے کہا فصل گندم سے جڑی بویٹوں کا خاتمہ کر نے کے لئےTجیٹ نوزل کا استعمال فصل پر دوران سپرے ہرصورت کرلیں انہوں نے کہا تحصیل کمالیہ سے گندم کی فی ایکٹر زیا دہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کے لئے محکمہ زراعت اور کنزو اے جی بہت جلد جڑی بویٹوں کو تلف کرنے کے لئے ہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ جبکہ منعقدہ سیمینا رسے ڈسٹرکٹ آفسیر زراعت شبیرافضل ، ڈپٹی آفسیر فاروق احمد کاہلوں، زراعت آفسیرسرکل پیرمحل چوہدری محمد اکرم نے بھی کاشت کاروں کو فصلوں کی بہترپیداوار کے لئے مفید مشورے د ےے علاوہ ازیں کاشت کاروں نے بھی درپیش مسائل بارے محکمہ زراعت افسران کو آگاہ کیا۔ |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |