|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) قدرت کا کرشمہ روٹی پکاتے ہوئے روٹی پر اللہ کا نام ابھر آیا ۔ غوثیہ چوک کے قریب یو کے گارڈن کے گھر میں روٹی پکانے کے دوران روٹی پر معجزانہ طور پر اللہ کا نام ابھر آیا روٹی پکانے والی عورت سحر نے اپناپیرمحل ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ صبح معمول کے مطابق نماز پڑھنے اور تلاوت قرآن کے بعد ناشتہ تیار کرنے کے لئے روٹی پکا رہی تھی کہ آخری روٹی پر اچانک اللہ تعالیٰ کا نام ابھر آیا جس کو دیکھ کر گھر والوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جونہی اہل محلہ کو پتہ چلا تو بڑی تعداد میں لوگ روٹی کو دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے ۔گھر والوں نے روٹی کو فریم کروانے کے بعد محفوظ کر لیا |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) مسلم لیگ(ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے اس کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیںشہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں ک بدولت پنجاب میں خوشحالی کا دور دورہ ہے ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پیرمحل سٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سا لمیت پرکبھی آنچ نہ آنے دیں گے،مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ امن اوررواداری کو فروغ دیا ہے،ڈکٹیٹرسیاستدانوں نے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،مسلم لیگ(ن)کی قربانیاں رنگ لائیں اورآج جمہوریت کا پوداپھلنے پھولنے لگا ہے،مسلم لیگ(ن)وفاق پرآنچ نہ آنے کی پالیسی پرعمل پیراہے،قائدین میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کی مثالی قیادت نے وطن عزیز میں عدلیہ اورجمہوریت کی بحالی کی تایخ رقم کی اورملک کی سترہ کروڑعوام کی امنگوں اورامیدوں اورخوابوں کو ایک نئی روشن تعبیردکھلائی انہوںنے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع وفاقی حکومت کی ناکامی ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ نہ کرنے والوں کوحکومت کرنے کا کو ئی حق نہیں ہے۔ |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) میاں باسط حفیظ صدر کسان بچاﺅ موومنٹ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے بھارت سے مذاکرات کی میز پر ہمیشہ جنگ ہاری ہے اور وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بمبئی حملوں کو ایشو بنا کر پاکستان کے حکمرانوں کو دباﺅ میں لے رکھا ہے۔ امریکہ بھارت کو پاکستان پرمسلط کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آبی جارحیت کامظاہرہ امریکہ کی شے پر کیاہوا ہے۔ حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو پاکستان آئندہ پانچ سالوں میں بنجر ہوجائیگااور زیر زمین پانی بھی ناقابل استعمال ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی کہ دریا مکمل طورپر کسی ملک کو دے دئیے جائیں ۔ |
| پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ
کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) سب ڈویژن فیسکو پیرمحل میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 22گھنٹے جاپہنچادن رات میں چند منٹوں کے بعد چارچارگھنٹے بجلی کی بندش سے زندگی محال انتظامیہ کی دن رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ خواتین بچے بوڑھے رات جاگ کر گزارنے پرمجبو رمکینوں کی واپڈا کے حکام کے خلاف سینہ کوبی کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا حکام نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے عوامی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل میں 132KVگریڈ اسٹیشن ہونے کے باوجود ارد گرد کے علاقہ جات میں کسی قسم کی انڈسٹری نہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کی ضرور ت نہ ہے جبکہ سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے حکام عوامی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے 22گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی آگ برساتے سورج اور حبس زدہ ماحول میں خواتین مرد بچے بوڑھے گلیوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے واپڈا کے حکام کو بددعائیں دینے پر مجبور ہے جبکہ نہ صرف دن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں بلکہ رات کے وقت تین وقفوں میں بجلی بند کرکے عوام کو ساری رات جاگنے پرمجبور کیاجارہاہے جبکہ فورسٹروک بجلی کے شیڈول کے نام پر سابق وفاقی وزیر کی ٹیکسٹائل ملزکی ´بجلی چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہے لائن لاسنز پورے کرنے کے لئے ہرپندرہ منٹ بعد چار گھنٹہ کے لیے بجلی کی بندش نے کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیئے ہیں ،مہنگائی کا اژدھا عوام کو نگل رہا ہے مگر سب ڈویژن فیسکو پیرمحل انتظامیہ بے رحمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سماجی فلاحی حلقوںنے رات کے وقت لوڈشیڈنگ بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) محکمہ ہائی وے کی غفلت پیرمحل بائی پاس سندھلیانوالی روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات کے باعث کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا خدشہ تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی پیرمحل بائی پاس فرحان آئل ملز کے قریب سڑک کے اردگرد ناجائز تجاوزات کرکے غیرقانونی طورپر دکانیں اور ہوٹل بنانے کے باعث آنے جانے والی ٹریفک کے لیے لگائے گئے اشارات اور بورڈ کاپتہ نہ چلنے کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں محکمہ ہائی وے کے حکام کی غفلت کے باعث ناجائز تجاوزین نے دکانات تک تعمیر کرلیں جس سے کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا خدشہ ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ بائی کے ارد گرد ناجائز تجاوزات کو فی الفور دورکیاجائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچاجاسکے |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) ریلوے پھاٹک پیرمحل پرٹریفک پولیس کا ناکہ چالان کرنے کے بہانے آنے جانے والے موٹرسائیکل سواروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے سوروپے سے لے کر پانچ سوروپے تک غیر قانونی طورپر وصولی کا دھندہ شروع متاثرین نے ڈی ایس پی ٹریفک کو پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار کے خلاف درخواست دے دی تفصیل کے مطابق پیرمحل ریلوے پھاٹک پر ٹریفک کو آنے جانے کے لیے کلیئر کروانے کے لیے سب انسپکٹر محمد نواز اور اس کے ساتھ محمد بوٹاحوالد ار تعینات ہے جو ناکہ لگاکر شہر کو آنے اور جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹرسائیکل سواروں سے کاغذات چیک کرنے کے بہانے پچاس روپے سے لے کر پانچ سوروپے غیرقانونی طورپر وصول کررہے ہیں اگر کوئی رقم دینے سے انکار کرے تو اس کو چالان کاٹ کر رسید اس کے ہاتھ میں دے دی جاتی ہے متاثرہ محمدیٰسین رحمانی نے ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کرتے ہوئے پانچ سوروپے رشوت لینے کا پول کھولتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تحریری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے انسپکٹر ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف کو انکوائری کا حکم دے دیا |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) فلاحی شخصیت عاشق علی فوجی کی والدہ انتقال کرگئیں جن کی نمازجنازہ دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل میں اداکی گئیں جس میں وکلاء، صحافیوں سیاسی سماجی فلاحی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) بنک ملازم نے گھریلو ملازمہ غائب کرکے سکول ٹیچر اور اس کے بھائی کو مقامی پولیس سے ساز ہوکراغواکا ذمہ دار قرا ردے کرجیل بھجوادیا رہائی دلوانے کے عوض سات لاکھ روپے کا تقاضا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بیوہ ماں کی بیٹوں کی رہائی کے لیے دہائی تفصیل کے مطابق بلال کالونی سی پلاٹ پیرمحل کے رہائشی محمد ریاض کی بیٹی سکینہ بی بی جوکہ ذوالفقار ٹاﺅن پیرمحل کے رہائشی بنک ملازم محمد سلیم کے گھر ملازمہ تھی جوکہ بنک ملازم کے گھر سے غائب ہوگئی بنک ملازم محمد سلیم نے محمد ریاض سے مل کر سکینہ بی بی کا مقدمہ ماسٹر محمد قاسم جوکہ چک نمبر296گ ب میں سکول میں ٹیچر ہے پر اور اس کے بھائی محمد عاصم پر مقامی پولیس سے سازباز ہوکردرج کروادیامقامی پولیس نے دونوں کو پانچ ماہ قبل گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا مگر بے گناہ ہونے کے باوجود جیل بھجوادیا بیوہ ماں نسیم اختر اپنے بیٹوںکی رہائی کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے بیوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ، صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیا کہ اس کے بے گناہ بیٹو ں کو رہا کیا جائے |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) ٹیوب ویلوں کی موٹریں چوری کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کا رکن گرفتار نکے تھانیدارنے گرفتارملزم کی نشاندہی پر باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے بغیر برآمدگی کیے ملزم کو جیل بھجوادیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں323گ ب کے رہائشی شبیر حسین ولد عبدالرشید کے مربع نمبر10میں لگے ہوئے ٹیوب ویل سے دومرتبہ موٹریں چوری ہوگئیں جس کاکھوج لگایا توملزمان عرفان ولد انور سکنہ 89/6Rساہیوال ، سلیمان سکنہ ماموں کانجن، چھماولد نورمحمد سکنہ 412گ ب ماموں کانجن بین الاضلاعی ٹیوب ویلوں کی موٹریں چوری کرنے والے کاانکشاف ہواجس کے خلاف تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفتیشی محمد خالد اے ایس آئی نے ایک ملزم گرفتارکیاجس نے باقی ملزمان کی نشاندہی کردی باقی ملزمان کی نشاندہی ہونے کے باوجود انہیں گرفتارکرنے کی بجائے سازبا زہوکر جیل بھجوادیا مدعی شبیر حسین نے ملزمان سے سازبازہو کر گرفتار ملزم کو جیل بھجوانے پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو درخواست دے دی |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) ایک ہی دن میں تین وارداتیں ،،،تین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے میڈیکل سٹور مالک کو یرغمال بناکرنقدی موبائل فون چھین لیا تفصیل کے مطابق محمدافضل ولد محمدبخش سکنہ749گ ب میڈیکل سٹور بندکرکے موٹرسائیکل پر سوار اپنے گھر جارہاتھاکہ چک نمبر744گ ب کے قریب تین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوﺅںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی67ہزارروپے موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر تشددکرکے شدید زخمی کردیاچک نمبر665/6گ ب کارہائشی محمد ندیم ولد ماسٹر احمد علی موٹرسائیکل رکشہ پر سواراپنے گاﺅں سے پیرمحل کی طرف آرہاتھاکہ تین کس موٹرسائیکل مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور اور محمد ندیم کو یرغمال بناکر نقدی چھ لاکھ روپے موبائل فون چھین لیے اورفرارہوگئے نامعلوم نوسرباز خاتون کو گاﺅں چھوڑنے کے بہانے طلائی بالیوں اور نقدی سے محروم کرکے سڑک کنارے دھکا دے کر پھینک گئے چک 114/7Rچیچہ وطنی کی رہائشی خاتون حبیب بی بی چک نمبر663/4گ ب جانے کے لیے لاری اڈا پیرمحل کھڑی تھی کہ نامعلوم کارسوار افراد نے گاﺅں چھوڑنے کے بہانے کار میں سوار کرواکر اکارڈ ملز کے قریب کانوںسے طلائی بالیاں اورنقدی چھ سو روپے چھین کر خاتون کو سڑک کنارے پھینک کرفرارہوگئے |
| پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ
کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) منشیات فروش گرفتارمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چوکی پولیس پیرمحل نے منشیات فروش غلام حسین ولد محمد صادق سکنہ حارث آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) چوکی انچارج کابھاری نفری کے ہمراہ فحاشی کے اڈاجات کے خلاف گرینڈ آپریشن اڈامالکان کی دوڑیں تفصیل کے مطابق پیرمحل اور اردگردمضافات کی بستیوں میں حرام کاری کے اڈاجات پر چوکی انچارج محمد طاہر نے بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن شروع کردیا گرینڈ آپریشن کے شروع ہوتے ہی اڈامالکان زیر زمین چلے گئے سماجی فلاحی حلقوں نے چوکی انچار ج کے اقدام کو سراہا |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) رشتہ داری کے تنازعہ پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے سمیت چھت پر چڑھنے کے تنازعہ پر سمیت مختلف واقعات میں تین افراد زخمی گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کی کوشش کی حالت نازک تفصیل کے مطابق موضع رجب کاٹھیہ کے رہائشی غازی محمدولد محمدرمضان کو رشتہ داری کے تنازعہ پر سوٹوں سے حملہ کرکے مظہر عرف مظہری نے شدید زخمی کرڈالاچک نمبر664/5گ ب کے رہائشی یوسف مسیح ولد سردارمسیح کو ہمسایہ نے چھت پرچڑھنے سے منع نہ ہونے پر تشددکرکے زخمی کرڈالاچک نمبر765گ ب میں تیز رفتارموٹرسائیکل سوار نے تین سالہ بچی علیشہ دختر امجد علی کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئی جس کو نشترہسپتال ملتان ریفر کردیا جہاں پر موت وحیات کی کشمکش میںمبتلا ہے موضع کوہل خور دکی رہائشی شدہ خاتون شگفتہ دختر غلام عباس نے گھریلو جھگڑے پر فصلوں پر چھڑکنے والی زہریلی دوائی پی لی جس کو نازک حالت میں سول ہسپتال پیرمحل میں لایا گیاجہاں پرڈاکٹروںنے معدہ واش کرکے جان بچائی |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے
پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) چوکی پولیس پیرمحل میں کم نفری محدود وسائل شہری عدم تحفظ کاشکار فی الفور ملازمین کی تعدادبڑھائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل کی آبادی میں اضافہ کے پیش نظر چوکی پولیس پیرمحل کو تھانہ پیرمحل سے الگ کرکے غلہ منڈی کے اندر بنادیاگیا جس میں چوکی انچارج جوکہ سب انسپکٹر کے عہدہ کا افسر ہے جبکہ صرف ایک اے ایس آئی اورمحررسمیت آٹھ کانسٹیبل کوتعینات کررکھا ان ملازمین میںسے تین کانسٹیبل کی ڈیوٹی مستقل طورپر قادیانی عبادت گاہ پر لگارکھی ہے جبکہ ایک ملازم کو چوکی کے گیٹ پر مستقل ڈیوٹی دینا پڑتی ہے باقی چار ملازمین جوکہ بنک ڈیوٹی گریڈ اسٹیشن ڈیوٹی ، مساجد ڈیوٹی سمیت دفتر ی اور دیگر امور کو نبٹانے سمیت لاکھوں نفوس پر مشتمل شہری آبادی میں ہونے والے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کرنا معجزہ کے متراد ف ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کم ازکم تین اے ایس آئی او ردس کانسٹیبل کی نفری چوکی پولیس پیرمحل میں تعینات کی جائے تاکہ شہری تحفظ سمیت دیگر امور کے سلسلہ میں پولیس کی معاونت حاصل کرسکیں |
|
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ) |
|
|
| © www.apnapirmahal.com 2005-10 |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |