|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی سیاست کو ملک کے عوام پہچان چکے ہیں اور ان کے چہرے سے میک اپ کی چادر اتر چکی ہے بظاہر تو وہ ایک دوسرے سے لڑتے ہیں لیکن اندر کھاتے ایک ہی ہیں اور وہ ایک دوسرے کو بچانے کے لیے تحفظ فراہم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار رائے نعیم اللہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں بڑھتی ہوئی عمران خاں کی مقبولیت اس بات کی گواہ ہے کہ عوام روشن مستقبل کے لیے عمران خاں کو ہی ووٹ دے کر چنیں گے اس موقع پر ان کے بڑے بھائی سابق ناظم رائے ندیم اللہ نے کہا کہ عوام کے لیے ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں تحریک انصاف میں لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رائے نعیم اللہ اور رائے ندیم اللہ کے والد رائے حفیظ اللہ کمالیہ کے پہلے ایم این اے منتخب ہوئے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام دونوں جماعتوں کے سیاستدان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کررہے پیپلز پارٹی کا منشور ہے گولی ،کفن اور قبر ستان ۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ 719گ ب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب تیسری قوت کو تلاش کررہی ہے جو ان کے مسائل کو حل کرے اور سنے مگر یہ لوگ جب اسمبلیوں میں جاتے ہیں تو عوام کو بھول جاتے ہیں اور صرف اپنی جیب کو بھرتے ہیں یا اپنے ذاتی کاموں کے لیے سفارش کرتے ہیں غریب عوام کے لیے کوئی بھی نہیں سوچتا ۔میجر بابر نے مزید کہا کہ اب عوام دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکے ہیں اور مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے اب صرف عمران خان رہ گئے ہیں کہ شاید وہ ہی عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام رجانہ روڑ پر ٹی ایم اے کا ٹھیکیدار گڑھے کھود کر فرار،حادثات کا خدشہ ،اہل علاقہ سراپا احتجا ج۔تفصیل کے مطابق رجانہ روڑ پر سیوریج کے لیے ٹی ایم اے کمالیہ کی طرف سے طاہر نامی ٹھیکیدار کو کام دیا گیا ہے لیکن مذکورہ ٹھیکیدار سڑک پر سیوریج پائپ کے لیے گڑھے کھدوا کر فرار ہوچکا ہے اور کئی ہفتے گزرنے کے باوجود گڑھے بند نہیں کیے گئے جس سے راہ گیروں کے ساتھ ساتھ گزرنے والی ٹریفک کے لیے بھی مسئلہ بن چکاہے اور راستہ کم ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جبکہ کوئی بچہ بھی کھیلتے ہوئے ان گڑھوں میں گر سکتا ہے ۔ٹی ایم اے او ر ٹھیکیدار کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجا ج کیا اور نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر کام مکمل کروانے کی اپیل کی ہے |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام شہر مےں چوری کی متعدد وارداتےں جن مےں چور لاکھوں روپے کا قےمتی سامان چوری کر کے لے گئے تفصےل کے مطابق پہلی واردات محلہ خورشےدآباد مےں ہوئی جہاں پر چور گھر مےں گھس کر نقدی ،موبائل اور لاکھوں روپے کا قےمتی سامان لے گئے جبکہ دوسری واردات تھانہ سٹی کے قریب ہوئی جہاں پر محمد اقبال کی دوکان سے چور چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی زرعی ادوےات چوری کر کے لے گئے |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے اور عوا م کے فلاح وبہبود کے لیے کام کیا حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماءکیپٹن (ر) سعادت حسنین کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اوروزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی انتھک محنتوں کاوشوں کی وجہ سے آج پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سے سیاسی جماعت بن گئی ہے جو کسی بھی پارٹی کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایک دفعہ پھر پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کرے گی ایک سوال کے جواب میں کیپٹن سعادت حسنین نے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈ ل کا خالق منصو ر اعجاز قومی مجرم ہے اور پاکستان آمد کے فوراً بعد اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کرنے والے خوش نصیب ہیں جو اللہ کے حکم پر بھی عمل کررہے ہیں اوعر اللہ اوعر انبیاءصحابہ کے طریقے پر بھی عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار پرائیوٹ سکولز ایسوی ایشن کے صدر عبد الحفیظ خاں نے دی ایمز گرائمر سکول میں سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میلاد النبی ﷺ منانے کیساتھ ساتھ اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کا جذبہ بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگیو ں کو نظام مصطفی ﷺ کے مطابق بنانے کے لیے اسلامی اقدار کے تدارک اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے ہمیں انفرادی و اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی عبدالحفیظ خاں نے مزید کہا کہ آپ کی خوشیوں میں جو شریک ہو وہ آپ کو اچھا لگتا ہے اسی طرح جو خدا کے سب سے بڑے فضل اور سب سے بڑی رحمت کے یوم آمد پر خوش ہوتا ہے اللہ اوررسول اس پر خوش ہوتے ہیں لیکن اس ماہ مبارک میں ہمیں اپنے گھروں ،گلیوں اور بازاروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ فر ض عبادت و نفلی عبادت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کی فیس مقرر کرنے پر محر ر اور نائب محرر معطل جبکہ اہل علاقہ کا کرپٹ اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنا کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق جاوید نامی شخص نے اپنے چوری کے مقدمہ کی ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرنے کے لیے محرر فاروق کے اصرار پر 300روپے فیس ادا کی اور وڈیو فلم بنا لی ۔جاوید نامی شخص نے وڈیو فلم پولیس حکام کو پیش کی جس کے نتیجہ میں اے ایس پی امجد شیخ نے فوری طور پر محرر فاروق اور نائب محرر ذوالفقار کو معطل کردیا جبکہ مدعی جاوید اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کی بجائے نوکری سے برخاست ہونا چاہیے تاکہ آئند ہ کوئی بھی غریب شخص سے رشوت کا مطالبہ نہ کرے جبکہ جاوید نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس کی طرف سے مجھے مختلف ذرائع سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام بار کے سالانہ الیکشن میں حاجی ظہیر صدر جبکہ علی رضا کھرل جنرل سیکرٹری منتخب۔تفصیل کے مطابق کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات میں حاجی ظہیر ایڈوکیٹ اور چوہدری منیر ایڈوکیٹ صدارت کے لیے مدمقابل تھے اور حاجی ظہیر نے 45ووٹوں کی برتری سے کمالیہ بار کے صدر کا الیکشن جیت لیا جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے علی رضا کھرل اور اکرم نوناری مدمقابل تھے اور حاجی ظہیر گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری علی رضا کھرل نے بھی اکرم نوناری سے سبقت حاصل کرکے الیکشن جیت لیا اس طرح حاجی ظہیر ایڈووکیٹ کا پورا گروپ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا اور جیت کے اعلان کے بعد وکلاءنے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام کرپشن اور مہنگائی کا بازار گرم ہے اللہ بد دیانت حکمرانوں سے جان چھڑوائے حکمرانوں نے غریب آدمی کو روٹی کپڑا مکان دینے کی بجائے آخری نوالہ بھی چھین لیا موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں انتہائی غیر مقبول اور سب سے کرپٹ ثابت ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار میجر (ر) بابر نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ڈرون حملے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں وہ دن کب آئے گا جب ہم ڈرون مار گرائیں گے حکومت بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے باز رہے انہوں نے مزید کہا کہ ا ب زرداری اور نواز شریف اقتدار چھوڑ دیں اور الیکشن ہونے دیں تاکہ جمہوریت اور ملک کو بچایا جاسکے کیونکہ اب ملک کو بچانے کا واحد حل الیکشن ہی ہیں کیونکہ اب عوام جاگ چکے ہیں اور ان کرپٹ حکمرانوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں یہ نہ ہوکہ عوام کا سیلاب ان کو بہا کر لے جائے اس موقع پر صحافی عمران شاہد ،اکرم شاہین ،اسلم جہلمی ،غلام مرتضیٰ ،رانا طارق،عمرعبا س اور اعجاز جعفری بھی موجود تھے۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام حکمرا ناپنے کھودے ہوئے گڑھوںمیں خو د گر رہے ہیں اور صرف مسلم لیگ ن ہی ملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق چئیرمین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ این آر او سمیت ہر مسئلے پر حکمرانوں نے عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف کیا تاکہ ان کے سوئس کیسز بچانے کے لیے جمہوریت خطرے میں رہے ۔نواز شریف کی قیادت ہی میں جمہوریت کی کشتی کو بچایا جاسکتا ہے اور وفاقی حکومت کا عدلیہ کے ساتھ ٹکراﺅ پاکستان کی عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کررہا ہے عام آدمی کو ایک وقت گھر کا چولہا جلا کر بچوں کا پیٹ پالنا دشوار ہورہا ہے گیس،بجلی کا پتا نہیں ہوتا کہ کب آئے گی بے روز گاری سے تنگ نوجوان خود کشی پر مجبور ہوچکے ہیں اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں کوئی بھی شہری قانون سے تحفظ نہیں لے سکتا ۔ملک امجد یعقوب نے مزید بتایا کہ عمران خاں تبدیلی کا نعرہ لگا رہا ہے لیکن خود دوسری پارٹیو ں کے بھگوڑوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر رہا ہے جن لوگوں نے اپنی پارٹیوں سے وفا نہیں کی وہ ملک میں تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے جبکہ صدر کے لیے حاجی ظہیر گجر اور چوہدری منیر مد مقابل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے علی رضا کھرل اور اکرم نوناری اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ووٹنگ صبح 8بجے شروع ہوئی اور شام 4بجے اختتام پذیر ہوگی جبکہ رات 8بجے تک جیتنے والے گروپ کا اعلان متوقع ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ جیتنے والے گروپ کی طرف سے حاجی ظہیر گجر نامز د امیدوار ہیں اور اس بار بھی ان کی جیت ممکن ہوسکتی ہے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام امن گروپ و پیارا پاکستان سوشل ویلفئیر سوسائٹی کی مجلس عاملہ کے چئیرمین جاوید فرید ی نے فتیانہ گروپ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد 9مارچ کو ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روز ہمارا پورا گروپ اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان کرے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دے گا ۔جاوید فریدی نے مزید کہا کہ میری فتیانہ گروپ سے علیحدگی ریاض فتیانہ کے اپنے کارکنوں کو وقت نہ دینا اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہے اور ہم مارچ میں ہونے والی ریلی میں تمام نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور کمالیہ کی عوام دیکھیں گے کہ ایسی عظم الشان ریلی پہلے کبھی نہیں نکالی گئی اور ہمارا جس سیاسی پارٹی سے تعاون کا اعلان ہوگا اسے عوام سراہیں گے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام کمالیہ۔کالجز کی نجکاری کے خلا ف گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کے اساتذہ اور طلباءکی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کا کالجز کو پرائیوٹ سیکٹر میں دینے کے فیصلے کے خلاف گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کے درجنوں اساتذہ اور سینکڑوں طلباءکی ہڑتال اور پنجاب حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ اس موقع پر اساتذہ اور طلباءنے حکومتی فیصلے کی بھرپور مزمت کی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اساتذہ کے معاشی استحصال کی کوشش روکنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہماری یونین ہمیں جب تک ہڑتال کا حکم دے گی ہم اس وقت تک ہڑتال کرتے رہیں گے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ٹی ایم او راﺅ حامد رضا نے کہا ہے کہ پورے شہر کی سڑکیں پختہ کردی گئی ہیں او ر سیوریج کا مسئلے پر بھی بہت حد قابو پالیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں شہر کو ایک ماڈل سٹی بنا دیں گے اس حوالے سے ہم ایک جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں جب جنرل بس سٹینڈ کا درینہ مسئلہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور بہت جلد عوا م کی سہولت کے لیے بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا جائے گا ۔راﺅحامد رضا نے مزید کہا کہ ہم جتنے مرضی عوامی منصوبے پایہ ءتکمیل کرلیں لیکن عوام ان سے استفادہ اس وقت تک حاصل نہیں کرسکتے جب تک عوام اپنے علاقے کی دیکھ بھال اپنے گھر کی طرح نہ کریں اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ عوامی تعاون بہت ضروری ہے اور میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیوریج پائپ لائن میں شاپر اور دیگر کوڑا پھینکنے سے گریز کریں اور سوئی گیس کے لیے سڑک کھودنے سے پہلے ٹی ایم اے سے این او سی ضرور جاری کروا لیں اور جو لوگ چوری گیس کنکشن لگو ا کر گڑھے کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں ان کی شکایت ہمیں ضرور کریں تاکہ شہر کمالیہ صاف ستھرا اور گندے پانی سے محفوظ رہ سکے ۔ |
|
کمالیہ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام شادی سے انکار پر شادی شدہ شخص نے 18سالہ لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیاجبکہ دوسرے پسٹل کے فائر سے اپنی جان بھی گنوا دی ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 58/2ٹکڑا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ابرار نامی شخص کا 18سالہ نادیہ سے محبت وغیرہ کا چکر تھا جبکہ ابرار پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس نے اپنا رشتہ ان کے گھر بھیجا لیکن لڑکی والوں نے انکار کردیا ۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ آج بروز جمعہ لڑکی کا کسی اورلڑکے سے نکاح ہونا تھا اور یہ بات ابرار کو اچھی نہ لگی اور وہ مشتعل ہوکر گزشتہ روز جمعرات کو دو پسٹل لے کر نادیہ کے گھر داخل ہوگیا اور ایک پسٹل لڑکی کی کن پٹی اور دوسرا پسٹل اپنی کن پٹی پر رکھ کر فائر کردیے اور دونوں کی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ڈی ایس پی سرکل کمالیہ مہر وارث بھرانہ نے بتایاکہ دونو ںنعشوں کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی جائے گی اور ہم تمام معاملے کی چھان بین کررہے ہیں ۔ |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |