|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے چیف آرگنائزر حاجی محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ بھر کو پولیو سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، لہذا والدین کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی خاطر کسی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں، اور اس سلسلہ میں گھر گھر جا کر حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، انہوںنے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے، جو کم عمر بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے، تاہم حکومتی سطح پر اس سلسلہ میں عمل میں لائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے کافی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں، لہذا معاشرہ کے تمام لوگوں کا یہ ملی فریضہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر انسداد پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائیں، تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے، اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق،ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر(ہیلتھ) ڈاکٹر نوازش علی گورائیہ،انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر راجہ نصراقبال،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر چوہدری محمد حسین،ڈاکٹر محمد اعظم اطہر گل،این سی ایچ ڈی کے ضلعی پروگرام مینجرمحمد بنیامین سمیت محکمہ صحت کے دیگر ملازمین نے بھی انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر(ہیلتھ) ڈاکٹر چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ30جنوری سے شروع ہوکریکم فروری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 3لاکھ24ہزارسے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں8سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے فرائض انجام دیں گی، انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ٹیمیں ضلع بھر کے ریلوے اسٹیشنوں، مسافر بسوں کے اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائےں گی،انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر کی تین تحصیلوں کو 20زون میں تقسیم کرکے 20زونل سپروائزر،140ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام مسافروں کے روپ مےں بس مےں سوار 4مسلح ڈاکوآتشےں اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور دےگر قےمتی اشےاءلوٹ کر فرار ہوگئے ،بےان کےا جاتا ہے کہ فےصل آباد سے ٹوبہ ٹےک سنگھ آنے والی کوسٹر نمبر اےل پی ڈی 5136مےں 4مسلح ڈاکو مسافروں کے روپ مےں راستہ سے سوار ہوگئے ،جب کوسٹر ٹوبہ گوجرہ روڈ پر چک نمبر 286ج ب کے نزدےک پہنچی تو ملزمان نے بس ڈرائےور ،کنڈےکٹر ،گارڈ اور مسافروں پر اسلحہ تان لےا ،اور اےک طرف وےرانے مےں بس کو لےجا کر مسافروں سے نقدی ،موبائل فونز اور دےگر قےمتی چےزےں لوٹ لےں ، دوران ڈکےتی ملزمان نے بس عملہ پر تشدد بھی کےا ،اور لوٹ مار کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب ہوگئے۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام عےد مےلاد النبی کے موقع پر محافل مےلاد مصطفی اور جلوسوں کے راستہ مےں ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کےلئے ضلع بھر مےں سےکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہےں ،اس سلسلہ مےں تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردےا گےا ،ان خےالات کا اظہار ڈی سی او سےد جاوےد اقبال بخاری نے ضلعی امن کمےٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،اجلاس مےں رکن قومی اسمبلی محمد جنےد انوار چوہدری ،اےم پی اے مےاں محمد رفےق ،ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر اشعر حمےد سمےت ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی امن کمےٹی کے اراکےن نے شرکت کی ،ڈی سی او نے کہا کہ ضلع بھر مےں عےد مےلا د النبی کو پرسکون ماحول مےں نہاےت عقےدت و احترام کے ساتھ منانے کےلئے تمام تر انتظامی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہےں ،اور تمام راستوں کی سےکورٹی و صفائی ستھرائی کےلئے ٹی اےم اے اور دےگر متعلقہ محکمے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دےں ،انہوںنے ہداےت کی کہ دےواروں پر کسی قسم کے متنازعہ پوسٹرز نہ لگائے جائےں ،بلکہ عےد مےلاد النبی کی نسبت سے بےنرز آوےزاں کئے جائےں ،اجلاس سے صوبائی اسمبلی کے رکن مےاں محمد رفےق ،مفتی عبدالمعےد اسد ،سےد مراد علی شاہ اےڈووکےٹ ،صاحبزادہ مو لانا حمےد الدےن رضوی ،مولانا منظور الحق،ممتاز گوندل و دےگر مقررےن نے بھی اظہار خےال کےا |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام سابق ممبر پنجاب بار کونسل مےاں محمد افضل اےڈووکےٹ اور ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن اتحاد گروپ کے اراکےن نے مےاں سلمان غنی نور پوری اےڈووکےٹ کوڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کا بلا مقابلہ جوائنٹ سےکرٹری ،جبکہ چوہدری محمد امےن ،رانا ےونس جاوےد ،مےاں شاہد محمود ،رضا شاہد ،سردارمحمد عجائب خاں ،چوہدری نصر اقبال ،مےاں محمد عمر بشےر اور مےاں محمد زاہد اےڈووکےٹس کو بلا مقابلہ اراکےن مجلس عاملہ منتخب ہونے پر مبارکباد پےش کی ہے و ¿ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تھانہ صدر کی حدود مین واقع نواحی گاﺅں 744 گ ب میںشادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا کی دس سالہ بھتیجی جابحق ہو گئی چک 744گ ب طاہر شکور کے بھٹہ پر کام کرنے والے خضر ولد ظفر کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ شادی مین شرکت رکنے والے ان کے قریبی رشتہ دار محمد اقبال ولد حنیف سکنہ خانیوال نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر دولہا کے بھائی نصیر احمد کی دس سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر سول ہسپتال پیرمحل لایا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی پیرمحل پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا اور ملزم محمد اقبال کو موقع سے گرفتار کر لیا |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام شورکوٹ روڈ پر 333گ ب سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم کے نتیجہ میں ماں بیٹا جاںبحق ایک شخص زخمی،تفصیل کے مطابق محسن ولد فرید اپنی والدہ کنیزاں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل ہنڈا125نمبر TSG8753 پر سوار ہو کر شورکوٹ سے پیرمحل کی طرف آ رہے تھا کہ 333گ ب سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والی کار نمبرLED4083 جس کو محمد ارشد ولد عبدالقیوم چلا رہا تھا سے ٹکرا گئے جس کے بعد کار سڑک کے پار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کنیزاں بی بی موقع پر جاںبحق جبکہ اس کا بیٹا اور کار ڈرائیور زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا تشویش ناک حالت کے پیش نظر محسن کو سول ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا ۔جبکہ کار کے مالک کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تھانہ چٹیانہ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کرتے ہوئے ورثاءکے حوالے کر دیا اور کار موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہجڑے بھی ووٹرلسٹ میں اپنا نام اندراج کروانے کیلئے ضلعی الیکشن کمشن دفتر پہنچ گئے ۔نادراآفس نے بھی ہجڑوں کے شناختی کارڈ کے اجرا کیلئے خصوصی موبائل وین ضلعی الیکشن کمشن دفترکے باہر کھڑی کرکے انہیں مکمل سہولت فراہم کر دی ۔ ہجڑوں نے شناختی کارڈ اور ووٹ لسٹ میں اندراج پر خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے اپنا پیرمحل ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی کہلانے کے حقدار ہوئے ہیں ۔ہجڑوں کو ووٹ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے خواجہ سراں یعنی ہیجڑوں کو ایک علیحدہ شناخت دینے کا جوفیصلہ کیا تھااس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا اب وہ دیگر کے زمرے میں شمار کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن کی ووٹروں کی لسٹ میں جنس کے لیے اب تک صرف مرد، عورت یعنی ایم اور ایف کا زمرہ ہوتا تھا۔ لیکن ملک کے خواجہ سرا برسوں کے مطالبہ تھا کہ انہیں ایم اور ایف سے علحیدہ ایک نئی شناخت دی جائے،کمیشن نے اسی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ایم اور ایف کے ساتھ ساتھ او (ادر) یعنی دیگر بھی شامل کر لیا گیا ہے اور جو بھی مرد یا عورت کی علاوہ کوئی دوسرے زمرے کو اختیار کرنا چاہے تو وہ او لکھ سکتا ہے،پاکستان کی مردم شماری میں خواجہ سراں کو الگ سے کسی دوسرے درجے میں شمار نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق بھارت میں تقریبا دس لاکھ ہیجڑے ہیں۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ ایجنوں کی کمی کے باعث روٹس پر چلنے والی 100 ٹرینیں بند ہو چکی ہیں ، ریلوے نے مختلف بینکوں سے 6 ارب روپے سود پر حاصل کرکے انجنوں کی مرمت کا کام شروع کروا دیا ہے ،پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت دو گاڑیوں کا ایگریمنٹ ہو چکا ہے،شالیمار ٹریں فیصل آباد سے براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ ہوگی ۔ ریلوے اسٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سالانہ معائنہ کے موقع پر دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد جاوید انور نے کہا ،ڈویژن بھر میں خاکروبوں کی تعداد بہت کم ہے 50 خاکروب کو بھرتی کرکے اس کی کمی دور کی جا رہی ہے ، فنڈ کی شدید کمی کے باعث تمام ترقیاتی کام نہیں ہو سکے ، یونہی مالی حالت بہتر ہوگی تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائیگا ، اس وقت سسٹم پر100گاڑیاں بند کی گئی ہیں ، یوں یوں انجن مرمت ہوتے جائیں گے توں توں گاڑیوں کو دوبارہ چلاتے جائیں گے ، پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت دو گاڑیوں کے ایگریمنٹ ہو چکا ہے ،جن میں شالیمار ٹرین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے روٹ پر چلائی جارہی ہے ، |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام کہتے ہیںکہ پڑوس اچھا ہو تو وقت کے ساتھ ساتھ زندگی بھی اچھی گزرتی ہے اگر پڑوس اچھا نہ ملے تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے اور جب زندگی اجیرن ہو جاے تو پھر ایسی جگہ کی تلاش ہوتی ہے کہ جہاں پر سکون میسر آ سکے اخر کار انسان راہ عدم کا مسافر ہو کر شہر خموشاں کا باسی ہو جاتا ہے ہم نے کئی بار سوچا کہ شہر خموشاں کے باسی یہ کہنے پر کیوں مجبور ہو جاتے ہیں کہ" مر کے بھی سکوں نہ پایا تو کدھر جائیں گے " اس بات کا اندازہ اس وقت ہوا جب ہم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مرکزی اور قدیم قبرستان گﺅ شالاپہنچے قبرستان کی خستہ حالی تو الگ بات کیوں کہ قبرستان کوئی سیاسی جلسہ گاہ تو نہیںجس کی صفائی ستھرائی،درختوں اور پھولوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے کوئی مناسب انتظام ہو سکے مگر وہاں قبصہ مافیا نے اپنے پنجے ضرور آزمائے ہیںاس قبرستان کو آباد رکھنے میںنشئی باوے اہم رول ادا کر رہے ہیں مردوں کے لواحقین تو شائد عیدشب برات پر وہاں جاتے ہوں گے مگر نشئی باوے روزانہ حاضری دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد کا مداوا کرنے کیلئے وہاں پہنچ کر ایک دوسرے کو نشہ آور ٹیکے لگا کر زندگی کا سکون فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں مقامی قبرستان نشئئی لوگوں کی آماجگاہ کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کا مسکن بھی ہے جھونپڑیاں لگا کر مستقل ڈیرے ڈالنے والے بھنگی اور چرسی چرس کے بھرے سگریٹ اوربھنگ کے بھرے پیالوں سے سرور کی محفلیں آباد کرنا اپنی ڈیوٹی ثواب سمجھ کر ادا کرنے میںدن رات مصروف ہیں شہر خموشاں کی حالت زار پہ نہ تو کسی فلاہی تنظیم کو اور نہ ہی انتظامیہ کو ہمت ہوئی کہ ان کا تدارک کر کے قبرستان کے تقدس کو بحال کیا جا ئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی انتظامیہ فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قدیم قبرستان کو نشئیوں ،بھنگیوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام پاکستانی سیاستدانوں کی ناعاقبت اندیشی اور باہمی دست و گریبان کا دشمن فوری فائدہ اٹھا رہا ہے سیاستدانوں سمیت ملک کی تمام قوتیں اگر یک جان نہ ہوئی تو ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہمیشہ گھیرے رکھے گا ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 86کیپٹن ڈاکٹر زاہد ستار نے جامع مسجد برہان میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما کیپٹن ڈاکٹر مقبول احمد،سیاسی کمیٹی کے صدر و نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات عبدالمجید سالک،جماعت اسلامی کے صدر ثناءاﷲ مفتی،شباب ملی کے تحصیل صدر میاں قیصر محمود ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے،کیپٹن ڈاکٹر زاہد ستارنے کہاموجودہ حکمران”اوپر“سے ڈکٹیشن لے کر ہی فیصلہ کرتے ہیں جو کہ جمہوریت کے سفر کےلئے زہرِ قاتل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج اسی ڈکٹیشن کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اب جمہوریت کا کارواں چل نکلا ہے اور بہت جلد پاکستان میں جاری بحرانوں کا خاتمہ ہوگا اقتداروطن سے محبت کرنے والوں کے ہاتھ میں ہوگاپاکستان عظیم تر قربانیوں کی بدولت ملا جس کو ہر حال میں قائم دائم رکھنا ہوگا اس میں ہم سب کی بقاءاور ان دی گئی لاکھوں قربانیوں کا تقاضا بھی ہے آنے والا کل انقلاب کی نشاندہی کررہاہے جس کی قیادت جماعت اسلامی جیسی عظیم اور مخلص قیادت کے ہاتھ میں ہوگی جو اس عظیم ملک کو صحیح جمہوریت کی راہ پر چھوڑیں گے اور اپنے ملک پر جو داغ لگ چکے ہیں ان کو وہ بالکل صاف کر دیں گے عوام ہر حال میں جمہوریت کی ہی بالا دستی چاہتے تھے، چاہتے ہیں او رچاہتے رہیں گے وزیر اعظم نے اقتدار سنبھالتے ہوئے جو تقریر کی تھی او ر اس میں جو ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کیا تھا ان میں سے کسی کو بھی انہوں نے پورا نہیں کیا اور اب تک عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے قانون انصاف سمیت روٹی کپڑا مکان عوام سے دور کردیا گیا آج عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ایک دوسرے کا خون کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں یہ سب دہشت گردی کے نام پر اتحادی بننے کے ثمرات ہیں،ڈاکٹر زاہد ستار نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کو عوام نے اقتدار میں آنے کا موقع فراہم کیا تو صرف چھ ماہ میں بجلی،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا،کسانوں کو ڈیزل آدھی قیمت پر فراہم کیا جائے گا،ملک میں جاری بحرانوں کو مستقل طور پر ختم کردیا جائے گا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی ووٹ کی طاقت سے ان ملک دشمن لوگوں سے چھٹکارہ حاصل کرلیں۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق موضع حاجی سلطان بستی ڈوریاں 51کیروں کا رہائشی ظفر اقبال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے DHQشفٹ کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے، انڈر پاس گوجرہ روڑ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں لیاقت علی جو کہ 318گ ب کا رہائشی تھا شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے۔ DHQشفٹ کر دیا،گوجرہ روڑ پر نزد PSOپمپ کے پاس نا معلوم افراد کو پیچھے سے تیز رفتار کار نے ٹکر مار ی جس کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش پولیس کے سپرد کر دی، اسلام پورہ کے رہائشی محمد آصف نے نامعلوم گھریلو حالات سے تنگ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ جس کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے DHQشفٹ کر دیا۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تعمیر انسانیت فلاح انسانیت اور خدمت انسانیت کے حقیقی جذبہ سے سرشار فرائض کی بجا آودری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو تیز کرنا ہے تاکہ نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیا جاسکے،وہی لوگ ہمیشہ سرفراز ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انسانیت کی حقیقی خدمت کیلئے وقف کیا ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار ہیف ہیومنٹی آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین قاری محمد بابر جمیل نقشبندی مجددی الہاشمی نے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سپریم کونسل کے چیئرمین سید محمود ہاشمی،سنیئر وائس چیئرمین میڈم شہناز اختر،سیکرٹری جنرل میاں نویدالرحمن،جوائنٹ سیکرٹری حاجی راشد مقبول،چوہدری محمد اجمل،محمد رضوان پردیسی،محمد عثمان صدیق،محمد مقبول دینہ،محمد رمضان چڑیا،میاں نوید مقبول،محمد جواد رفیق سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،قاری محمد بابر جمیل نے مزید کہا کہ انسانیت سے پیار کرنا اور اس کی بے لوث حقیقی خدمت کرنا ہی اولین نصب العین ہے کیونکہ خدمت ہی میں عظمت کا راز پنہاں ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے ہر روز محاسبہ کرنا ہوگا سیف ہیومنٹی آرگنائزیشن پاکستان کا کسی قسم کی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام نفرتوں کو ختم کرکے باہمی محبتوں کو فروغ دیا جائے،اتحاد و یگانگت کی فضاءپیدا کرنا ہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،بعد ازاں ارفع کریم رندھاوا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،مرکزی چیئرمین نے تعزیتی کلمات میں کہا کہ ارفع کریم کی وفات نے پورے ملک ک و سوگوار کردیا ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ارفع جیسی سوچ اور حقیقی جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) رانا جاوید احمد نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اساتذہ اور عوام کی بھرپور خدمت کرنے کا جذبہ لیکر آیا ہوں اساتذہ کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا ابور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں گے،اساتذہ کی دل سے قدر کرتا ہوں جبکہ فروغ تعلیم کے سلسلہ میں شرح خواندگی کو 100فیصد تک بڑھانے کا بھی پختہ ارادہ رکھتا ہوں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اساتذہ کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام معروف کاروباری شخصیت محمد نعیم جٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا،انہوں نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ ان کے ہاتھ مضبوط کریں،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے،عوام کو چاہیے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف نفرت کا اظہار کریں کیونکہ پی پی پی نے سوائے بحرانوں کے ملک کو اور کچھ نہیں دیا،انہوں نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ گﺅشالہ سے یونین کونسل کے انتخاب میں بھی حصہ لیں گے۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام جمعےت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے امےر مولانا رشےد احمد لدھےانوی نے کہا ہے کہ ملک مےں غےر جانبدارانہ انتخابات کےلئے قابل قبول حکومت، ساڑھے تےن کروڑ جعلی ووٹوں کو ختم کرنااور غےر جانبدارانہ الےکشن کمےشن کی تشکےل ضروری ہے ،اور ملک مےں متناسب بنےاد پر جماعتی طور پر الےکشن کروائے جائےں ،اور آزاد امےدواروں کی حوصلہ شکنی کی جائے ،اگر تمام سےاسی جماعتےں اس فارمولے پر آجائےں تو بہتری آسکتی ہے ،ان خےالات کا اظہار انہوںڈسٹرکٹ پرےس کلب مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،انہوں نے کہا کہ حکومت عدلےہ کے فےصلوں پر عملدرآمد کرے ،آئےن اور قانون کے تحت وزےر اعظم کو تبدےل کرنا از بس ضروری ہے ،آج تک ملک مےں جاگےردارانہ اور سرماےہ دارانہ نظام نافذ ہے جسے امرےکہ کی سرپرستی حاصل ہے ،جب تک اس نظام سے چھٹکارا حاصل نہےں کےا جاتا ملک مےں انقلاب نہےں آسکتا ،انہوں نے کہا کہ تمام سےاسی و مذہبی جماعتےں ملک مےں مارشل لاءکو کسی صورت قبول کرنے کو تےار نہےں ،جسکی وجہ سے کوئی فوجی ملک مےں مارشل لاءنہےں لگا سکتا ،درےں اثناءجمعےت علمائے اسلام ٹوبہ ٹےک سنگھ کے زےر اہتمام ڈسٹرکٹ پرےس کلب مےں ” فکر شےخ الہند“ سےمےنارمنعقد ہوا ، سےمےنار کی صدارت ضلعی امےر مولانا سےد طلحہ شاہ عباسی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مولانا ڈاکٹر محمد رفےق انور چشتی نے سرانجام دئےے ،سےمےنار سے جمعےت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امےر مولانا رشےد احمد لدھےانوی ، اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا عالم طارق ،مولانا حسن معاوےہ ،مولانا محمد امےن ،چوہدری محمد شہباز گجر اےڈووکےٹ ،قاری عمر فاروق ،سےد سرفراز الحسن شاہ ،مولانا لطف اللہ لدھےانوی ،مولانا عبدالقدوس و دےگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مےں سب سے زےادہ قربانےاں علمائے کرام نے دی ہےں ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کے سنہری کارناموں سے ناواقف نہےں ،علمائے دےوبند نے ہندوستان سے انگرےزوں کا تسلط ختم کرنے کےلئے بھرپور جدوجہد کی ،نئی نسل کو تارےخ آزادی نہےں پڑھائی جاتی ،مقررےن نے کہا کہ شےخ الہند نے دےنی و سےاسی لحاظ سے شعور بےدار کرنے کے ساتھ ساتھ ہر محاذ پر کام کےا ،اور ہم اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پوری قوم کی رہنمائی کرسکتے ہےں ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرشید حجازی،مولانا صاحبزادہ برق التوحیدی اور مفتی محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو روز کے اندر اندر جامع شرعیہ پر ناجائز قبضہ ختم نہ کرایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا،1996ءمیں چوہدری مراد علی کی سرپرستی میں اس ادارہ کی بنیادی رکھی گئی تھی مگر فریقین کے مابین اختلافات پیدا ہونے کی بناءپر پہلی رجسٹریشن ختم کروا کر دوسری رجسٹریشن حاصل کرلی گئی تھی،مرکزی جمعیت اہلحدیث مذہبی،دینی اور سیاسی جماعت ہے جس نے قیام پاکستان میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے مدرس قاری عبدالرشید اور اور خطیب قاری عبدالصمد کو جماعت دعوة کے لوگوں نے زدوکوب کرکے وہاں سے نکال دیا اور خود قبضہ کرلیا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد حاصل نہیں کی بلکہ ہم نے دینی جذبہ سے سرشار ہوکر فی سبیل اﷲ کام کیا ہے،انہوں نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو رو ز کے اندر قبضہ واگزار نہ کروایا گیا تو ہم راست اقدام پر مجبور ہوں گے اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی،درےں اثناءمولانا عبدالاحد اور چوہدری مراد علی نے جامع شرعیہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کےا کہ مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کے نام پر سابقہ انتظامےہ نے سعودی حکومت سے لاکھوں روپے امداد حاصل کی اور ظاہر کیا گیا کہ ادارہ میں 400کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں جبکہ1996ءسے لیکر آج تک اس مدرسہ میں 50سے زائد طلباءزیر تعلیم نہیں رہے،ہم نے جامع شرعیہ پر کسی قسم کا قبضہ نہیں کیا،بلکہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی بناءپر انہیں تبدیل کیا ہے،انہوں نے سابق انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 1996ءسے لیکر آج تک مدرسہ میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے کسی بھی سال 50سے زائد طالب علم زیر تعلیم نہیں رہے، جبکہ مدرسہ کی حالت قابل رحم ہے،گزشتہ سال طالب علموں کے نام پر پونے دو سو من گندم خریدی گئی مگر مدرسہ مےں صرف تین طلبہ زےر تعلےم ہیں ،مدرسہ میں جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں کمروں میں مکڑیوں سے جالے ڈالے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ایک عرصہ سے مدرسہ زیر استعمال نہیں رہا،کمروں سے مری ہوئی بلیاں بھی ملی ہیں قرآن پاک گردوغبار سے بھرے پڑے تھے۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 335کے چوہدری منیر احمد نمبردار U.Kنے دیہہ ہذا کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو 3کلاسوں کی پلاسٹک کرسیوں کے لیے12,000/-روپے ودیگر محب وطن دوست شہزاد احمدسابقہ کسان کونسلر نے 1000/-روپے اور حاجی محمدنوید نے 1500/-روپے کا عطیہ دے کر تقریباََ110طلباءکو پلاسٹک کی کرسیاں فراہم کی گئی اورطلباءان کرسیوں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ،سکول کونسل ھذا نے ایسے جذبہ حب الوطنی کی بے حد تعریف کی اور علم دوستی کو سر اہا ۔چوہدری منیر احمد نمبر دارنے سکول کیساتھ مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی،دیہہ ہذا کے بچوںمیںعلم کے حصو ل کی تڑپ پیدا کر نے کا کہا انہوں نے مزید کہا کہ قومیں علم ہی کی بنیاد پر ترقی کر رہی ہیں لہذا اساتذہ بھر پور طریقہ سے تعلیمی فرائض منصبی کو انجام دیں،اور اس موقع پر (SCRC)سپارک چائلڈرائٹس کمیٹی کے ممبرجرنلسٹ محمد اویس سیالوی کی موجودگی میںرئیس ادارہ شفقت نوازنسیم نے کہا کہ ایسے لوگوں کاجذبہ دیدنی ہے اور ملک و قوم کیلئے ایسی قربانیاں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی انہوں نے مزید کہا کہہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں یہی بچے پڑھ لکھ کر ملک وقوم کے چشم وچراغ بنیں گے، اس کے بعد پروگرام کی روح رواں شخصیت ٹیچر ماسٹر شعیب صاحب و دیگر اساتذہ اکرام نے طلبہ میں علمی جذبہ کو اجاگر کر کے ملک وقوم کاطرئہ بلندکر نے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے SCRCکے ممبر جرنلسٹ محمد اویس سیالوی گجرنے کہا کہ ان لوگوں نے یہ قدم خیر اٹھا کریہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی یہ لوگ ملک و قوم کے جذبہ سے سرشار ہیں،انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دورِ حیا ت میں پیارے وطن عزیزکی گاڑی کا پہیہ اگر چل رہا ہے تو اس کا کریڈٹ اللہ کے حکم اور اس کے رسولﷺکے صدقے کے بعد ایسے جذبہ سے سرشار اچھے لوگوں کو ہی جاتا ہے ،جنکے تعاون سے چل رہاہے ۔اس کے ساتھ ضرورت اس امر کی ہے کہ سکو ل ہذا کے ننھے منے بچے سخت سردی کے باعث ایک برآمدے کی چھت کے نیچے بیٹھنے پر مجبور ہیں ان بچو ں کو علم حاصل کرنے کے لیے ایک عددکمرہ کی اشد ضرورت ہے لہذا سکول کونسل کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ وافسرانِ بالا سے التماس ہے کہ ایک عدد کمرہ فراہم کرکے شکریہ کا موقع دیں، مختصراََیہ کہ علامہ صاحبؒسچ فرمایا ہیں لوگ وہی جہا ں میں اچھے ، آتے ہیں جو کام دوسروں کے ،غرضیکہ اللہ تعالیٰ ہم سب وہ کا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس پر اللہ اور اس کا رسول ﷺراضی ہواوراللہ تعالیٰ وطن عزیز کو سلامت رکھے ، آمین۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرشید حجازی،مولانا صاحبزادہ برق التوحیدی اور مفتی محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو روز کے اندر اندر جامع شرعیہ پر ناجائز قبضہ ختم نہ کرایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا،1996ءمیں چوہدری مراد علی کی سرپرستی میں اس ادارہ کی بنیادی رکھی گئی تھی مگر فریقین کے مابین اختلافات پیدا ہونے کی بناءپر پہلی رجسٹریشن ختم کروا کر دوسری رجسٹریشن حاصل کرلی گئی تھی،مرکزی جمعیت اہلحدیث مذہبی،دینی اور سیاسی جماعت ہے جس نے قیام پاکستان میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے مدرس قاری عبدالرشید اور اور خطیب قاری عبدالصمد کو جماعت دعوة کے لوگوں نے زدوکوب کرکے وہاں سے نکال دیا اور خود قبضہ کرلیا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد حاصل نہیں کی بلکہ ہم نے دینی جذبہ سے سرشار ہوکر فی سبیل اﷲ کام کیا ہے،انہوں نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو رو ز کے اندر قبضہ واگزار نہ کروایا گیا تو ہم راست اقدام پر مجبور ہوں گے اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی،درےں اثناءمولانا عبدالاحد اور چوہدری مراد علی نے جامع شرعیہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کےا کہ مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کے نام پر سابقہ انتظامےہ نے سعودی حکومت سے لاکھوں روپے امداد حاصل کی اور ظاہر کیا گیا کہ ادارہ میں 400کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں جبکہ1996ءسے لیکر آج تک اس مدرسہ میں 50سے زائد طلباءزیر تعلیم نہیں رہے،ہم نے جامع شرعیہ پر کسی قسم کا قبضہ نہیں کیا،بلکہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی بناءپر انہیں تبدیل کیا ہے،انہوں نے سابق انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 1996ءسے لیکر آج تک مدرسہ میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے کسی بھی سال 50سے زائد طالب علم زیر تعلیم نہیں رہے، جبکہ مدرسہ کی حالت قابل رحم ہے،گزشتہ سال طالب علموں کے نام پر پونے دو سو من گندم خریدی گئی مگر مدرسہ مےں صرف تین طلبہ زےر تعلےم ہیں ،مدرسہ میں جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں کمروں میں مکڑیوں سے جالے ڈالے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ایک عرصہ سے مدرسہ زیر استعمال نہیں رہا،کمروں سے مری ہوئی بلیاں بھی ملی ہیں قرآن پاک گردوغبار سے بھرے پڑے تھے۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان ،صوبائی امیر مفتی رشید احمد لدھیانوی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب پرو فیسر ابو بکر شیخ 15 جنوری کو ایک روزہ دورہ پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ رہے ہیں ، اس امر کا انگشاف جمعیت علماءاسلام (ف) کے ضلعی رہنما مولانا ڈاکٹر محمد رفیق چشتی نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ صوبائی قائدین 10 بجے انکی رہائش گاہ پر آئیں گے جو بعد ازاں ٹی ایم اے ہال میں تحریک ریشمی رومال کے بانی محمود حسن شیخ کی یاد منعقدہ سیمنار میں خطاب کریں گے ۔ جسکے بعد پریس کانفرنس کے دوران عام انتخاباب میں حصہ لینے والے ضلع بھر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام عطائےوں کے خلاف مہم کے دوران محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹےم نے متعدد عطائےوں کے کلےنکس سےل کردئےے ،تفصےلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفےسر( ہےلتھ )ڈاکٹر نوازش علی گوراےہ کی سربراہی مےں ڈرگ انسپکٹر ثاقب جاوےد نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5عطائےوں کے کلےنکس اور مےڈےکل سٹورز سےل(سر بمہر) کر دئےے ،جبکہ چےکنگ کے دوران 12نمونہ جات حاصل کرکے ڈرگ ٹےسٹنگ لےبارٹری کو بھجوادئےے ،اور 7چالان کئے گئے ،جس پرڈرگ کورٹ نے مذکورہ افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ عائد کےا ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام گزشتہ رات چک نمبر 329ج ب کے قرےب نامعلوم چور ٹےلی فون کی تار چوری کرکے لے گئے ،تفصےلات کے مطابق اےس ڈی او (ٹےلی فون) عبدالقےوم نے پولےس کو بتاےا کہ چک نمبر 329ج ب کے قرےب سے رات کے وقت نامعلوم چوروں نے زمےن کھود کر 160مےٹر ٹےلی فون کی تار مالےت اےک لاکھ دس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ،سٹی پولےس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زےر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کرلےا ہے ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تھانہ رجانہ پولےس کے سب انسپکٹر اعجاز احمد نے دوران گشت چک نمبر 266گ ب کے محمد رمضان کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے 120گرام ہےروئن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج اور اسے گرفتار کرلےا ہے ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام بجلی کی غےر اعلانےہ اور طوےل لوڈ شےڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اور لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگےا ہے ،جس کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گےا ہے ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تحرےک انصاف مےں نئے شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق ،سابق پارلےمانی سےکرٹری مےاں جاوےد اکرم ،سابق ناظم ےونےن کونسل چوہدری سعےد احمد سعےد ی اور تحرےک انصاف کے ضلعی صدر ڈاکٹر وحےد اکبر چوہدری نے تحرےک کے ضلعی دفتر کے باہر اےک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کے قائد عمران خان کی قےادت مےں ہی ملک مےں انقلاب آئے گا ،ملک کو موجودہ بھنور سے نکالنے کی صلاحےت صرف عمران خان مےں ہے ،اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پارٹی مےں شامل ہونے پر ٹکٹ کا کوئی وعدہ نہےں ہوا ،اور نہ ہی وہ ٹکٹ کے حصول کی خاطر پارٹی مےں شامل ہوئے ہےں ،انہوں نے اعلان کےا کہ اب ےہ انکی آخری پارٹی ہے ،اس موقع پر بلدےہ ے سابق چےئرمےن مےاں ثناءاللہ انصاری ،انجمن تاجراں کے سرپرست چوہدری عبدالحمےد ،سابق ناظمےن حاجی فضل احمد ،عمران ،مےاں شہزاد احمد ، اور نسےم ہاشم ،سابق جنرل کونسلر مےاں عامر ےاسےن نے بھی تحرےک انصاف مےں شمولےت کا اعلان کےا ،اجلاس مےں ضلعی جنرل سےکرٹری عامر بٹ کے بےٹے اور تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما قاضی غےاث الدےن جانباز کی صحت ےابی کےلئے بھی دعا کروائی گئی |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام تحرےک انصاف مےں نئے شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق ،سابق ناظم ےونےن کونسل چوہدری سعےد احمد سعےدی تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما قاضی غےاث الدےن جانباز کی رہائش گاہ پر گئے ،انکی عےادت کی اس موقع پر ملکی سےاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خےال کےا ۔ |
|
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنا پیرمحل ڈاٹ کام |
![]() |
|
|
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
| © www.apnapirmahal.com |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |