پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
ٹھیکیدار عباس علی پلاٹون کمانڈر قومی رضاکاران پیرمحل کی اہلیہ انتقال کرگئیں جنکی نمازجنازہ پیرمحل میں اداکی گئیں جس میں ڈسٹرکٹ کمانڈر رانامحمد سعید راشد منج سمیت ضلع بھر کے قومی رضاکاران ، وکلاءصحافیوں سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی مرحومہ کی رسم قل خوانی 29جولائی بروز جمعرات صبح آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
طب یونانی قومی ورثہ اور پاکستانی تہذیب و تمدن کا حصہ ہے جس کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا ۔صحت عامہ کی خاطر روائتی طریقہ علاج یعنی طب یونانی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حکیم عزت بیگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومتی اداروںکے مطابق تمام تر وسائل مہیا کرنے کے باوجود ایلو پیتھک سسٹم پاکستان کے تمام لوگوںکوطبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔لہذا صحت عامہ کی خاطر روائتی طریقہ علاج یعنی طب یونانی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی تائید عالمی ادارہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چان نے بھی کی ہے یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹوںکے مطابق دنیا کی 86فیصد آبادی اور پاکستان کی 76فیصد آبادی ہربل(یونانی)ادویات استعمال کرتی ہے ہیلتھ کئیر بل میں طب یونانی اور ہومیو پیتھک کی اہمیت کوختم کرناپنجاب حکومت کی ایک فاش غلطی ہے جسے متنازعہ مواد کے خاتمے اورطب یونانی کے تحفظ کی ترامیم منظور کرکے فوری طورپرسدھارا جا سکتا ہے۔آئین کے مطابق وطن عزیز میں سرکاری طور پر تین طریقہ علاج یعنی طب یونانی‘ ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک منظور شدہ ہیں۔اپنے اپنے طریق علاج کے اندر رہتے ہوئے پریکٹس عطائیت نہیں کہلا سکتی۔لہذا کسی بھی طریق علاج کے ماہرین کی طرف سے دوسرے طریق علاج کو عطائیت قرار دیناقابل مذمت ہے
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
میاں فہد رسول کو نیشنل پیس کونسل ڈویژن فیصل آباد کا وائس پریذیڈنٹ بنادیاگیا تفصیل کے مطابق میاں فہد رسول کوٹلی والے جنہیں پاکستان پیس کونسل کی طرف سے فیصل آباد ڈویژن کا وائس پریذیڈنٹ بناکر نوٹیفکیشن جاری کردیا انہیں بطور نیشنل پیس کونسل ڈویژن فیصل آباد کا وائس پریذیڈنٹ بننے پر میاں اسد حفیظ ، اسر ار احمد پھلوری ،چوہدری امان اللہ ، مشتاق احمد سعیدی نے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے نامزدگی کو خوش آئندقرا ردیا
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
زمین کے تنازعہ پر نوکس افراد نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے طالب علم کو شدید زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں662/3گ ب کے رہائشی نواز شریف ولد محمد شریف کو زمین کے تنازعہ پر نوکس افراد جن میں محمد شفیق ، محمد ریاض ، فداحسین ، شرف ریاض ، عمردراز ، اعجاز حسین ، محمد فیاض ، غلام حسین ،ہمراہ ایک نامعلوم نے اس وقت کلہاڑی اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے سسرال کے گھرمیںآیا ہوا تھاحملہ آوروں نے مضروب نوازشریف کو پہلے گھر میں زدوکوب کیا اور اور تشددکرتے ہوئے گلی میں لے جاکر بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل حملہ آور وںنے ایک روز قبل ٹریکٹر کے نیچے کچلنے کی کوشش کی تھی مگر ناکامی پر حملہ کرکے زخمی کرڈالا

 © www.apnapirmahal.com 2005-10    

 Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay)

Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions