ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
تھانہ سٹی پولیس نے جعلی ڈگریوںکے مقدمہ میں ملوث وکیل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا، غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی صابر حسین مغل نے پنجاب بار کونسل کو درخواست دی کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رکن رانا محمد ارشاد ایڈووکیٹ کی بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں جعلی ہیں،جس پر پنجاب بار کونسل نے مذکورہ ایڈووکیٹ کی بی اے کی ڈگری رولنمبر40382-BAاور ایل ایل بی کی ڈگری رولنمبر00338-LLBپنجاب یونیورسٹی کو تصدیق کیلئے ارسال کیں مگر مذکورہ دونوں ڈگریوں کا ریکارڈ پنجاب یونیورسٹی سے نہیں مل سکاجس پر تھانہ سٹی پولیس نے رانا محمد ارشاد ایڈووکیٹ کے خلاف جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر زیر دفعات 420,468,471ت پ مقدمہ درج کرلیا،مذکورہ وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی تھی،ضمانت خارج ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے ضمانت خارج ہونے پراسے گرفتارکرلیاتھا،تھانہ سٹی پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت سے مبینہ طورپرجعلی ڈگریوںکے مقدمہ میںملوث ملزم راناارشاداحمدکا چارروزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیاہے۔
 

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب خاں گادھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب تک ہم تمام تر سیاسی و یگر مفادات سے بالاتر ہوکر ایک قوم کی حیثیت سے متحد نہیں ہوجاتے اس وقت تک دشمن کے اندرونی و بیرونی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں نہیں ملایا جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتادربار میں بم دھماکہ کے دوران زخمی ہونے والے نواحی چک نمبر153گ ب (بلنگن) کے رہائشی محمد شہباز کو وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 75ہزار روپے کا امدادی چیک دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل محمد رمضان چیچی ایڈووکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،سردار محمد ایوب خاں گادھی ایڈدوکیٹ نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے سیکورٹی انتظامات میں موجود خلاءسے بھرپور فائدہ اٹھا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں ،شرکائے تقریب کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیکورٹی اہلکاروں کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندہ اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں بصورت دیگرکسی بھی ناخوشگوار وقوعہ کی صورت میں متعلقہ علاقے کے سیکورٹی حکام کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر ڈی سی او امان اﷲ خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سیکورٹی ادارے اور پولیس مل کر بھی عوام کی معاونت کے بغیر دہشت گردی کی اس لہر پر قابو نہیں پاسکتے،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں،مذہبی اجتماعات ، مقامات اور عوامی جگہوں پر اپنے اردگرد کے ماحول پر عقابی نظر رکھیں اور مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے ،سیکورٹی حکام یا ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ پرقبل از وقت قابو پایا جاسکے،دریں اثناءصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی محمد شہباز نے بتایا کہ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور حادثے کے روز وہ سلام کیلئے داتا دربار گیا تھا،دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اب تک اس کے علاج پر ہونے والے تمام تر اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کئے ہیں جس پر وہ حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے شکرگزار ہیں،تقریب کے آخر میں رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ایوب خاں گادھی ایڈووکیٹ اور ڈی سی او امان اﷲ خاں نے داتا دربار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے محمد شہباز کو وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 75ہزار روپے کا امدادی چیک دیا۔
 

 
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پرچی جواءمافیا کے وسیع نیٹ ورک اور ”اچھے تعلقات“ نے مقامی پولیس کو بے بس کر دیا ، جس کے باعث انڈین ٹی وی چینلز پر روزانہ ہونے والی قرعہ اندازی کی پرچیوں کی فروخت کا دھند سرعام جاری ہے، رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں ان دنوں پرچی جواءمافیا چھایا ہواہے، اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف انڈین چینلز پر کئی بار ہونے والی قرعہ اندازی کی پرچیاں کھلے بندوں فروخت ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچوں کے نتائج اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال پربھی جواءکروایا جاتاہے، اور بڑے بکیوں کے ساتھ ساتھ جواءمافیا کے مقامی کارندے موبائل فون پر تازہ ترین ریٹس کے حساب سے جواءبک کرتے ہیں، جبکہ مذکورہ کارندے 20فیصد کمیشن کے حساب سے تمام دن گلی محلوں میں جواءمافیا کی طرف سے خود ساختہ نمبروں کی پرچیون کی فروخت میں مصروف رہتے ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں صرف روزانہ ہونے والی قرعہ اندازی کی 10لاکھ روپے سے زائد کی پرچیاں فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ 15روز بڑی قرعہ اندازی کے مواقع پر کروڑوں روپے کا جواءہو رہا ہے، اور غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں، مقامی پولیس نے عوامی شکایات پر کئی بار مذکورہ جواءمافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا، تاہم ہر بار پولیس کا آپریشن مکمل طور پر ناکام رہا ہے، ذرائع کے مطابق مقامی پولیس متذکردہ نیٹ ورک اور اس میں شریک معاشرے کے ناسوروں سے مبینہ طور پر بخوبی آگاہ ہے، لیکن ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے سبب قانون کے محافظ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مذکورہ جواءمافیا کے چنگل میں پھنس کر ہر روز قسمت آزمانے کے چکر میں سادہ لوح لوگ کروڑوں روپے ضائع کر چکے ہیں، اور پرچیوں میںلمبی رقمیں ہارنے والے اکثر شہریوں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے، اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر طارق وڑائچ نے موقف اختیا رکیا ہے کہ انہوں نے پرچی فروشوں کی گرفتاری کیلئے کڑے اقدامات کیے ہیں، تاہم کوئی بھی ملزم قابو نہ آ سکا، اور عوام کی نشاندہی پر جواءمافیا کے ارکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد اکبر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس کے ایماندار افسران پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے کر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہرا ور گردونواح میں بلا امتیاز جواءمافیا کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کیا جائے، اور مقامی پولیس میں شامل پرچی جواءمافیا کے ”ہمدردوں“ کا بھی سختی سے محاسبہ کیا جائے۔
 
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
پاکستان رابطہ کسان کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس زیر صدارت میاں محمد افتخار چوہدری منعقد ہوا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان کمیٹی کے ضلعی صدر چوہدری محمد سرور، مزدور کسان پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری غلام باری، لیبر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری طارق محمود ، کسان رہنما چوہدری محمد زبیر اور خالد محمود نمبردار نے شرکت کی، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل پر غوروخوض کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے تجاویز دی گئیں، جبکہ نہروں کی بندش اور ٹیلوں پر پانی کی شدید کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
 

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منگنی ٹوٹنے کی وجہ سے قتل ہونے والی دوبہنوں 18سالہ شازیہ اور 19سالہ نازیہ کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ان کے والد رفیق کی درخواست پر سلامت علی اور شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد اکبر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، جبکہ قتل ہونے والی دو بہنون کا والد رفیق اور والدہ ثریا بی بی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اوروہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ قتل ہونے والی بہنیں شازیہ اور نازیہ بھی لوگوں کے کپڑے سلائی کر کے اپنے والدین کا ہاتھ بٹاتی تھیں، اور واردات کے وقت وہ بجلی بند ہونے کے باوجود موم بتی کی روشنی میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف تھیں۔

 
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لئے سرجیکل آلات کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ذریعے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سکندر خاں مجاہد کے دور میں مذکورہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لئے 3ڈایا تھرمی مشینیں ،3سیکشن مشینیں ،2سیلنگ لائٹس اور 2آپریشن ٹیبلز سمیت دیگر سرجیکل آلات کی خریداری عمل میں لائی گئی تھی ،جس کے لئے ڈی سی او نے ایک سپیشل پرچیز کمیٹی تشکیل دے کر ای ڈی او (ہیلتھ )ڈاکٹر مسعود اقبال بخاری کو چیف پرچیز آفیسر ،جبکہ ای ڈی او (فنانس اینڈ پلاننگ) ،ای ڈی او (کمیونٹی ڈویلپمنٹ ) اور ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن کو مذکورہ کمیٹی کے ممبران مقرر کیا گیا تھا ،جنہوں نے قبل ازیں تیار کردہ ایک ماسٹر پلان کے تحت قواعد و ضوابط کے بر عکس ملتان کی ایک کمپنی سے غیر ملکی ساختہ مہنگے ترین آلات کی خریداری کا ریٹ کنٹریکٹ کیا ،جبکہ مذکورہ آلات کو استعمال کرنے والے ہسپتال کے ماہر سرجن ڈاکٹروں کی رائے لینے کی بجائے دیگر ڈاکٹروں کو ٹیکنیکل کمیٹی میں شامل کر کے مذکورہ آلات کی خریداری کی منظوری دے کر کاغذی کاروائی پوری کر دی گئی ،حالانکہ پرچیز کمیٹی کے رکن سابق ای ڈی او (کمیونٹی ڈویلپمنٹ ) چوہدری عبدالمجید نے مذکورہ مہنگے ترین آلات کی خریداری سے اختلاف کیا تھا ،لیکن اس دوران ان کے یہاں سے تبدیل ہوجانے پر خریدار ی کا عمل مکمل کر لیا گیا ،یہاں یہ عمل قابل ذکر ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے خریدے گئے مذکورہ غیر ملکی کمپنی کے مہنگے ترین آلات ملک بھر کے کسی بھی ٹیچنگ یا دیگر سرکاری ہسپتال میں استعمال نہیں ہو رہے ،بلکہ مقامی کمپنیوں کے آلات کو ترجیح دی جاتی ہے ،تاکہ ان کی بعد از فروخت سروس گارنٹی کے فوائد حاصل کیے جا سکیں ،تاہم ملتان کی مذکورہ فرم سے مبینہ طور پر ساز باز ہو کر خصوصاََ غیر ملکی ساختہ مشینوں کی خریداری کا ریٹ کنٹریکٹ کیا گیا ،تاکہ کوئی دیگر فرم مقابلہ میں آ کر کم ریٹ آفر کر کے سرکاری خزانہ لوٹنے کا پلان نہ بگاڑ سکے ،اس سلسلہ میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں پاکستانی کمپنی ”سبارو“کی تیار کردہ ڈایا تھرمی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں ،جن کی قیمت 50ہزار روپے فی عدد ہے ،اور مذکورہ کمپنی ان کی بعد از فروخت سروس وارنٹی بھی مہیا کرتی ہے ،جبکہ اس کے بر عکس مذکورہ پرچیزکمیٹی نے 50ہزار روپے والی ڈایا تھرمی مشینیں 5لاکھ روپے فی عدد ،50ہزار روپے والی سیلنگ لائٹیں 3لاکھ روپے فی عدد ،50ہزار روپے والے آپریشن تھیٹر ٹےبلز 2لاکھ روپے فی عدد اور20ہزار روپے والی سیکشن مشینیں اڑھائی لاکھ روپے فی عدد خرید کر سرکاری خزانہ کو مجموعی طور پر تقریباََ 50لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کےلئے مذکورہ ماسٹر پلان ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سابق اکاﺅنٹنٹ غلام مصطفی انجم نے تیار کیا ،جس کے دیگر حصہ داران میں ای ڈی او (ہیلتھ) ڈاکٹر مسعود اقبال بخاری ، سابق ایم ایس ڈاکٹر سکندر خاں مجاہد ، سابق ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحیم بھٹی اور ہیڈ نرس عبدالجبار شامل ہیں ،جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران کو مذکورہ با اثر گروہ نے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے مذکورہ مہنگے آلات کی منظوری پر مجبور کیا گیا ہے ،شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں ،اور سرکاری خزانہ کو بے دریغ لوٹنے والے مذکورہ با اثر گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
 

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
رےلوئے اسٹےشن ٹو بہ ٹےک سنگھ کے ہےڈ ٹی سی آر عبد الرزاق نے سےٹوں کی رےزروےشن کے لئے آنے والے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،گذشتہ روز سےنکڑوں مسافروں نے مذکورہ اہلکار کی طرف سے اوو چارجنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے اعلی حکام سے مطالبہ کےا کہ انہوں کرپٹ اہلکار کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے ،احتجاجی مظاہرےن نے عبد الرزاق کے خلاف شدےد نعرہ بازی کی ،اور اس کے ےہاں سے فوری تبادلہ کا مطالبہ کےا ،اس موقع پر مےڈےا سے بات چےت کرتے ہو ئے مسافروں نے کہا کہ رےلوئے اسٹےشن کے رےزر وےشن کاﺅ نٹر پر عرصہ دراز سے تعےنات ہےڈ ٹی سی آر عبد الرزاق علی نے سےٹوں کی رےزروےشن کےلئے باقاعدہ رےٹ مقرر کر رکھا ہے ،اور
مسافروں کی طرف سے اےڈوانس بکنگ کروانے پر اصل کراےہ سے فی سےٹ 100روپے اور اےک برتھ کی بکنگ پر 150روپے زائد وصولی کو معمول بنا رکھا ہے ،اور جو مسافر زائد رقم ادا کر نے سے انکار کرتا ہے ،اس کی رےزر وےشن نہےں کی جاتی ،بلکہ اسے مطلوبہ تارےخ مےں کو ئی سےٹ ےا برتھ خالی نہ ہو نے کے بہانے ٹال دےا جاتا ہے ،جبکہ اس کے مقررہ رےٹ کے حساب سے زائد رقم ادا کر نے کی صورت مےں فوری بکنگ کر دی جاتی ہے ، مذکورہ مسافروں نے الزام عائد کےا کہ عبد الرزاق کو رےلوئے ہےڈ کوارٹر لاہور مےں تعےنات اپنے حقےقی بھائی چےف کمر شل منےجر عبد الجبار کی مکمل ااشےر باد حاصل ہے ،اور وہ اپنے بھائی کے اثر ورسوخ کے بل بوتے پر نہاےت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے تمام مسافروں سے اوور چارجنگ کر رہا ہے ،جبکہ اس نے اضافی رقم نہ دےنے والے مسافروں سے تو ہےن آمےز روےہ اور سنگےن نتائج کی دھمکےاں دےنے کو بھی اپنا معمول بنا رکھا ہے ،متاثرہ مسافروں نے پاکستان رےلوئے کے اعلی حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ انہےں مذکورہ اہلکار کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے ،اور گذشتہ 20سال سے ےہاں تعےنات عبد الرزاق کو ےہاں سے فوری طور پر تبدےل کےا جائے ۔

 © www.apnapirmahal.com 2005-10    

 Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay)

Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions