ٹوبہ ٹےک سنگھ ا پناپیرمحل ڈاٹ کام
اے ایس پی محمد امجد شیخ نے کہا ہے کہ ٹوبہ پولیس نے ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں مطلوب دو خطرناک ملزمان عمران خاں اور شہباز علی سکنہ چک نمبر 330ج ب کو آلہ واردات سمیت گرفتار کرلےا ہے ،اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے دفتر مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،اس موقع پر اےس اےچ او تھانہ سٹی جمشےد چشتی ،انسپکٹر عاشق حسےن اور اےس آئی شبےر حسےن بھی موجود تھے ،اے اےس پی نے بتاےا کہ مذکورہ ملزمان پولےس کو ڈکےتی اور دوران ڈکےتی قتل کی 20سے زائد وارداتوں مےں مطلوب تھے ،ملزمان نے اکال والا روڈ ،ورےام روڈ اور پےڑہ روڈ پر اےک عرصہ سے ناکہ لگا کر راہگےروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا ،اور چک نمبر 393ج ب کے قرےب دوران ڈکےتی اےک کار پر فائرنگ کرکے اےک شخص کو ہلاک کردےا تھا ،گزشتہ روز پولےس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلےا،اور دوران تفتےش ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کرلےا ہے ۔
 
ٹوبہ ٹےک سنگھ ا پناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح کی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ اور انکے گھر اجڑ رہے ہیں ،جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی ،شہر کے ہر گلی محلے سمےت نواحی چک نمبر 330ج ب (سےووال) اور دےگر قرےبی دےہاتوں مےں منشےات فروش سرعام ہےروئن ،چرس ،شراب اور دےگر منشےات فروخت کررہے ہےں ،اور سادہ لوح نوجوانوں سے اس لعنت مےں مبتلا کرنے کےلئے پہلے تو مفت نشہ کرواتے ہےں ،مگر بعد مےں جب وہ نشہ کے عادی ہوجاتے ہےں ،تو ان سے بھاری رقم وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے دےگر جرائم بھی کروا ئے جاتے ہےں،جسکی مثال شہر مےں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکےتی کی وارداتےں ہےں ،جبکہ شہر مےں چائے کے ہوٹلوں پر پھکی ملی چائے فروخت بھی جاری ہے ،اور لوگ بے علمی مےں اس نشے مےں مبتلا ہورہے ہےں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منشےات فروشوں کو محکمہ پولےس مےں چھپی کالی بھےڑوں کی مکمل حماےت اور اشےر باد حاصل ہے ،اسی لئے انسانےت کے ان دشمنوں کے خلاف کوئی کاروائی نہےں ہوتی ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کےا کہ منشےات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل مےںلائی جائے ۔
 
ٹوبہ ٹےک سنگھ ا پناپیرمحل ڈاٹ کام
جاگےردار ،سرماےہ دار اور جرنےل عوام کے دشمن ہےں ،اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہے ہےں ،25اےکڑ نہری ،50اےکڑ بارانی ےا 1750پےداواری ےونٹس چھوڑ کر باقی تمام زمےنےں جاگےرداروں ،وڈےروں اور قبائلی سرداروں سے لےکر مقامی مزارعوں اور کھےت مزدوروں مےں 100کنال اراضی فی خاندان مفت تقسےم کی جائے ،ان خےالات کا اظہار ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری فتح محمد ،نائب صدر ظہور احمد خاں ،جنرل سےکرٹری ظفر اقبال چوہدری ،مرکزی رہنما پروفےسر عاصم سجاد ،ضلعی صدر چوہدری محمد سرور ،صدر کسان کمےٹی ٹوبہ چوہدری عبداللطےف جٹ ،چوہدری عبدالسلام اور محمد زبےرنے ڈسٹرکٹ پرےس کلب مےں منعقدہ کسانوں کے اےک تنظےمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،مقررےن نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور مسائل کو حل کرنے کےلئے نسل نو کو جدےد تعلےم حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،جب تک جاگےرداری ،وڈےرہ شاہی اور تھانہ کچہرہ کلچر تبدےل نہےں کےا جائے گا ،تبدےلی ممکن نہےں ،مقررےن نے مطالبہ کےا کہ آبےانہ مےں 10فےصد اضافہ فوری واپس لےنے کے ساتھ ساتھ کسان کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے پالےسےاں ترتےب دی جائےں ۔
 
ٹوبہ ٹےک سنگھ ا پناپیرمحل ڈاٹ کام
ناقص اور غیر معیاری ادویات سے معصوم لوگوں کی ہلاکت کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ،افسوس کا مقام ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے غرےب عوام مررہے ہےں ،الخدمت فاﺅنڈےشن دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے مےدان عمل مےں ہے ،غرےب اور نادار افراد کی خدمت کو اولےن فرض سمجھتی ہے ،ان خےالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 86کے امےر ثناءاللہ مفتی نے الخدمت فاﺅنڈےشن ٹوبہ ٹےک سنگھ کے زےر اہتمام نواحی چک نمبر 425ج ب (واہلہ) مےں جماعت اسلامی سےاسی کمےٹی کے رکن چوہدری واجد حلےم کاہلوں کی رہائش گاہ پرلگائے گئے فری چلڈرن مےڈےکل کےمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کےا ، کےمپ مےں چائلڈ سپےشلسٹ ڈاکٹر عطا اللہ حمےد چوہدری نے 200سے زائد مرےضوں کا چےک اپ کےا،اور مرےضوں کو فری ادوےات دےں ،اس موقع پر مےاں وکےل احمد ،چوہدری عبدالمجےد سالک ،عادل ضےاء،چوہدری غلام محمد اور دےگر کارکن بھی موجود تھے ۔
 
 
ٹوبہ ٹےک سنگھ ا پناپیرمحل ڈاٹ کام
شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ گﺅشالہ مےں گزشتہ اےک ماہ سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،انجمن تاجراں لکڑ منڈی کے سےکرٹری محمد شفےق عالم پوری اور دےگر نے اےڈمنسٹرےٹر ٹی اےم اے کو درخواست دی کہ گزشتہ اےک ماہ سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث لوگ پرےشان ہےں ،جب واٹر ورکس پر رابطہ کےا جائے تو وہاں موجود عملہ بد تمےزی سے پےش آتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کےا کہ محلہ کو فوری پانی سپلائی اور امتےازی سلوک روا رکھنے والے واٹر ورکس عملہ کے خلاف کاروائی عمل مےں لائی جائے ۔
 
 © www.apnapirmahal.com     

 Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay)

Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions