پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کے صدر حکیم محمد رفیق ارشد کو مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے ایڈ منسٹر یٹر مقر رکرنے اور چارج سنبھال پر پارٹی کارکنوں اور دیگرشبہ ہا ئے زندگی نے ان کو مبارک باددی جن میں چوہدری خالد سردار سابق ضلعی نائب ناظم ، اسرار احمد پھلوری ،ےوتھ ونگ کے صدر مےاں اسد حفےظ ،مشتاق احمد سعیدی ،چوہد ری امان اللہ، چوہدری محمد نعیم ،حاجی محمد اعظم،عبدالستار ساقی، شیخ محمد افضل راہی، عبد الغفار، خان عبدالغفار خان ، نذیر احمد جٹ ، امتثال احمد، لیاقت علی حاجی محمد اکرم، نثاراحمد بلوچ، محمد وسیم یاور بلوچ، محمد فاروق جان، محمد جمیل، محمد شفیق ،ملک سعدالدین رضوی،محمد رمضان انجم اور دیگر لیگی کارکنان اور سماجی ،فلاحی مذہبی،سیاسی شخصیات شامل ہیں
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
میاں اسد حفیظ صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ پیرمحل سٹی نے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والے نجی ایئر لائن کے طیارے کے مارگلہ کی پہاڑیوں میںگرکر تباہ ہونے کے المناک سانحہ میں مسافروں سمیت عملے کی ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے۔اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن سے دلی ہمدردی ہے اور ہم آپ کے غم میںبرابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبر عطا کرے ۔
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
ضلع بھرمیں زکوة لینے کے لیے بنک اکاﺅنٹ کی شرط زکوة کے مستحق نابینا افراد زکوة لینے سے محروم بنک اکاﺅنٹ کی شرط ختم کی جائے نابینا مستحقین کا صوبائی وزیر عشر زکوة اور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ تفصیل کے مطابق زکوة عشر کمیٹی کی طرف سے مستحقین بیواﺅں نادار اور غرباءکو زکوة فنڈ سے امدادلینے کے لیے بنک اکاﺅنٹس کھولنا پڑتا ہے ان مستحقین میں زیادہ تر تعداد نابینا افراد کی ہے بنک پالیسی کے مطابق نابینا افراد کا بنک اکاﺅنٹس نہیں کھل سکتا جس بناءپر نابینا مستحقین افراد زکوة فنڈ لینے سے محروم ہے امتیاز احمد ولد غلام باری نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صوبائی وزیر عشرزکوة سے مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کے لیے بنک اکاﺅنٹ کی شرط ختم کی جائے تاکہ مستحق اور بے سہار ا نابینا افراد زکوة فنڈ سے مستفید ہوسکیں
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
نامعلوم رکشہ سواروںنے شاپر تبدیل کرکے ساڑھے چھ لاکھ روپے چوری کرلیے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر665/6گ ب کا رہائشی ندیم احمدولد احمد علی شاہد آرائیں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور جاویدا قبال ولد منظور احمد سکنہ اے پلاٹ کے ساتھ پیرمحل کی طرف آرہاتھا پیرمحل میں پلاٹ کی رقم دینے کے لیے ساڑھے چھ لاکھ روپے شاپر میں ڈالکر ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے کہ چار کس نامعلوم سواریاں رکشہ میں سوارہوئی جن میں سے دونے راستہ میں شاپر تبدیل کرلیا اور شاپر سمیت غائب ہوگئے ندیم احمد کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
منشیات فروش نابینا کی جیب میں چرس ڈال کر لے جاتے ہوئے گرفتار تین شراب فروش ایک شرابی غل غباڑہ کرتے ہوئے گرفتار ایک ملزم سے اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق چک نمبر722گ ب کا رہائشی غلام مرتضی ولد عاشق علی موٹرسائیکل نمبر4433-FDPپر سوار اپنے ساتھ نابینا محمد جمیل ولد غلام رسول گجر کو پیچھے بٹھاکر جارہاتھاکہ تھانہ پیرمحل پولیس نے ناکہ لگاکر تلاشی لی تو غلام مرتضی کی جیب سے چرس 150گرام برآمد ہوئی تفتیش پر معلوم ہوا کہ اس نے نابینامحمد جمیل کو تلاشی سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل کے پیچھے بٹھارکھاتھا تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا دوران تلاشی شراب فروش محمدمنیر ولد خان محمد گوندل سکنہ حارث آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک لیٹر شراب جبکہ محمد ندیم ولد دلمیر سکنہ 718گ ب کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک لیٹر شراب عبدالغفارولد عبدالستار سکنہ موضع موجوکاٹھیہ بھسی کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک لیٹر شراب برآمد کرلی شراب کے نشہ میںدھت شرابی کاشف یٰسین ولد محمد یٰسین سکنہ اپرکالونی پیرمحل کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فخرعباس ولد راجے شاہ سکنہ 744گ ب کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق بارہ بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
 
پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
حقیقی بھتیجے نے حرام کاری کی نیت سے ساتھی کے ساتھ مل کر دوشیز ہ اغواکرلی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 674/15گ ب کے رہائشی محمد انورولد علی محمد آرائیں کی جواں سالہ بیٹی مسمات بریدہ انور کو اس کے حقیقی بھتیجے محمد عمران ولداللہ دتہ نے جاوید ،اور مظہر کے ساتھ مل کراس وقت اغواکرکے کار میں لے گئے جب وہ رفع حاجت کے لیے گھر سے باہرنکلی تھانہ پیرمحل پولیس نے دوشیزہ کے اغواکا مقدمہ درج کرلیا
 
 پیرمحل(اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے )
قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی بازیاب تفصیل کے مطابق نواحی بستی سی پلاٹ خانجوان میں قبضہ مافیانے اینٹیں مٹی پھینک کرکروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا پٹواری محمد اکرم نے ڈی ڈی او آرکمالیہ اعجاز منیر کے حکم پر گرینڈآپریشن کرکے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگذار کروالی

 © www.apnapirmahal.com 2005-10    

 Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay)

Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions