|
کربلا ادیب رائے پوری اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل ڈاٹ پی کے پیرمحل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر گلشن ِفاطمہ کے تھے ،سارے گلاب ریت پر جانِ بتول کے سوا کوئی نہیں کِھلاسکا قطرہ ءآب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر عشق میں کیا بچائیے ،عشق میں کیا لٹائیے آلِ نبی نے لکھ دیا ، سارا نصاب ریت پر پیاسا حسین کو کہوں ، اتنا تو بے ادب نہیں لمسِ لبِ حسین کو ترسا ہے آب ریت پر آلِ نبی کا کام تھا ، آلِ نبی ہی کر گئے کوئی نہ لکھ سکا ،ادیب ایسی کتاب ریت پر گلشن ِفاطمہ کے تھے ،سارے گلاب ریت پر |
| © www.apnapirmahal.com 2005-10 |
|
Site designed and maintained by Mian AsadHafeez (lathianwalay) |
|
Best Viewed at 1024 X 768 Resolutions |